اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(پی پی آئی) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی، قرارداد میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق خطے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے، پی پی آئی کے مطابق قرارداد میں ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے۔قرار داد میں بین الاقوامی برادری سے خطے میں دیرپا امن کی طرف بڑھنے کی درخواست اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا

Thu Aug 1 , 2024
مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا جس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں آرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں ملک […]