انٹرنیٹ سسٹم میں پیدا رکاوٹ دور، سروس مکمل بحال

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جولائی میں 20 کشمیری شہید

پی ایف یو جے کی پلاٹینیم جوبلی تقریب آج ہوگی

بلوچستان میں احتجاج، زمینی راستے بند ہونے سے ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ

ای او بی آئی پنشنرزکو پنشن کا اجرا شروع

5 اگست 2019 کے بعد 9سو کشمیری شہید، 24سوزخمی ساڑھے, 24ہزارگرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

انٹرنیٹ سسٹم میں پیدا رکاوٹ دور، سروس مکمل بحال

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کر کے سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروس مکمل بحال ہو چکی ہیں۔ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروسز کو بدھ کی سہہ پہر 3:48 پر مکمل بحال کر لیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق یاد رہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خلل سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار تھی۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جولائی میں 20 کشمیری شہید

 سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی  رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے چھ کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتیم ہوئے ہیں۔گزشتہ ماہ حریت رہنما مشتاق الاسلام، کشمیری وکلا ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ میاں مظفر اور ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ سمیت 216کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی 237 کارروائیوں کے دوران تین مکا ن تباہ کیے۔طاقت کے وحشیانہ کے استعمال کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں

پی ایف یو جے کی پلاٹینیم جوبلی تقریب آج ہوگی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات کاآغازجمعہ2 اگست کی شام 4 بجے کراچی پریس کلب میں ” آزادی صحافت سیمینار”سے ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں منعقدہ اجتماع سے اہم سیاسی، صحافتی شخصیات خطاب کریں گی

مزید پڑھیں

بلوچستان میں احتجاج، زمینی راستے بند ہونے سے ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی/کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں جاری احتجاج کی وجہ سے صوبے کی بیشتر سڑکیں بند ہیں۔ زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی اور دیگر شہروں کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ پروازیں کم اور طلب بڑھنے کی وجہ سے شہریوں کو ٹکٹوں کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ اور کراچی کے درمیان عام دنوں میں 200 سے زائد مسافر بسیں یومیہ چلتی ہیں اور روزانہ ہزاروں افراد روزگار، علاج اور کاروبار سمیت مختلف ضرورتوں کے لیے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق راستے بند ہونے کی وجہ سے ان شہریوں بالخصوص علاج کے لیے کراچی جانے کے خواہش مند مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

ای او بی آئی پنشنرزکو پنشن کا اجرا شروع

کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے ملک بھر میں موجود 8لاکھ 42 ہزار426پنشنروں کو ماہانہ دس ہزار روپے کی پنشن کا اجرا یکم اگست سے شروع ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے سابق ڈائرکٹر تعلقات عامہ اسرار ایوبی نے بتایا کہ ای او بی آئی نے ماہ جولائی 2024ء کی پنشن کی مد میں بنک الفلاح کو 4ارب70 کروڑ81لاکھ45ہزار445روپے جاری کر دئیے ہیں

مزید پڑھیں

5 اگست 2019 کے بعد 9سو کشمیری شہید، 24سوزخمی ساڑھے, 24ہزارگرفتار

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز انسانی حقوق کی پامالیوں میں تیزی لائی ہیں۔ قابض فورسز  5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے  اب تک 9سو کشمیری شہید، 2ہزار4سو 40زخمی اورکم از کم 24ہزار 5سو افراد کو گرفتار کیا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس وقت 10لاکھ سے زائد فورسز اہلکارتعینات ہیں جسکی وجہ سے علاقہ اس وقت دنیاکے سب سے بڑے فوجی تعیناتی والے خطے میں تبدیل ہو چکا ہے۔کشمیریوں کے سیاسی، معاشی، معاشرتی سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں اور جوکوئی بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتاہے اسکے خلاف پلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں