وفاقی حکومت کا کراچی میں مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ

آئندہ 15دن میں ایک گرینڈ الائنس بنائیں گے:اسد قیصر

چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز، سانس لینے میں دشواری کا سامنا

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں رؤف حسن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نومبر میں سہ فریقی سیریز میں حصہ لیگی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

وفاقی حکومت کا کراچی میں مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر شہر قائد میں مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکٹرونک میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیرین بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ خصوصی سرمایہ کونسل کی سفارشات پر ہوا۔ وزارت جہاز رانی اس منصوبے کی اہم ورک اسٹریم کو دیکھے گی۔میری ٹائم بزنس ضلع کراچی پورٹ ترقیاتی پیکج کے تحت بنایا جائے گا۔ منصوبے کے لیے زمین کی نشاندہی ہوچکی ہے اور پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزارت جہاز رانی کراچی میں 4 بڑے منصوے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور گرین فیلڈ ماڈرن کوسٹل سٹی بنانے کا پلان بھی شامل ہے۔کورنگی فشریز بزنس پارک بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ کوسٹل فری اکنامک زون بھی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

آئندہ 15دن میں ایک گرینڈ الائنس بنائیں گے:اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے سینئر  رہنما اسدقیصر کا کہنا ہے کہ آئندہ 15دن میں ایک گرینڈ الائنس بنائیں گے۔اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15دن میں ایک گرینڈ الائنس بنائیں گے، گرینڈ الائنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملائیں گے، سڑکوں پر موجود تمام جماعتوں کو گرینڈ الائنس میں جمع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک آئین پر تمام سیاسی جماعتیں عمل نہیں کریں گی ملک آگے نہیں بڑھے گا۔یہ ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گا، ہمیں کسی صورت بجلی بلوں میں اضافہ قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز، سانس لینے میں دشواری کا سامنا

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناسازہوگئی،معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ کا معائنہ لاہور میں کروایا گیا۔ پرویزالہیٰ کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے45 منٹ تک معائنہ کیا اور اس دوران پرویزالہیٰ کے ایکو، کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیے گئے۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے پرویزالہیٰ کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔

مزید پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں رؤف حسن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن و دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظورکیں۔ محفوظ شدہ فیصلہ ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے سنایا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار رؤف حسن اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں

مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم نومبر میں سہ فریقی سیریز میں حصہ لیگی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سال نومبر میں 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی جس میں متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔پی پی آئی کے مطابق  متحدہ عرب امارات اس سیریز کا میزبان ہے۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔

مزید پڑھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا جس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں آرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل370کے نفاذ پر مظاہرے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں