بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ 2024 ہانگ کانگ میں 11ستمبر کو شروع ہوگی

دولت مشترکہ نے پاکستان کیلئے ایشیائی یوتھ منصوبہ کا اعلان کردیا

پاکستان، ترکمانستان کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا

عمرایوب، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے کے کرائے بھی کم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ 2024 ہانگ کانگ میں 11ستمبر کو شروع ہوگی

 ہانگ کانگ(پی پی آئی) ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے تحت  بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ 202411 اور 12 ستمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی اس سال بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کی 9ویں سالگرہ بھی منائی گئی ہے۔سمٹ ایک اعلیٰ بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے  تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ اور اس سے آگے کے ممالک اور خطوں کے سینئر سرکاری عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرتاہے تاکہ کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں تبادلہ  خیال اور ٹھوس کاروباری مواقع  تلاش  کئے جاسکیں۔

مزید پڑھیں

دولت مشترکہ نے پاکستان کیلئے ایشیائی یوتھ منصوبہ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی پی آئی)دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل اسکاٹ پیٹریشیانے ایشیائی یوتھ منصوبے کے اجراء کا اعلان کیا ہے جس کا علاقائی سیکرٹریٹ پاکستان میں قائم کیاجائے گا۔اس اقدام کے تحت ملک میں نوجوانوں کی صلاحیت اور استعداد کو فروغ دیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔پاکستان میں علاقائی سیکرٹریٹ کے قیام سے پاکستان کے تیس سال سے کم عمر کے پیسنٹھ فیصد نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان، ترکمانستان کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور ترکمانستان نے TAPI گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ترکمانستان کابینہ کے وزیر برائے خارجہ امورRashid Meredov سے ملاقات کی۔اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں تعاون سے خاصی پیشرفت ہوئی ہے جس کا مقصد اقتصادی انضمام کا فروغ اور توانائی کا تحفظ ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکمانستان کے وزیر برائے خارجہ امور Rashid Meredov نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔تاپی پائپ لائن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر خاصی پیشرفت ہوئی ہے اور پاکستان کی وزارت پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی دلچسپی کے باعث منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے۔

مزید پڑھیں

دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست کو ”یوم استحصال کشمیرمنائیں۔5اگست 2019کوبھارت کی ہندوتواحکومت نے دفعہ370کوجس کے تحت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو خصوصی حیثیت حاصل تھی، منسوخ کر دیاتھا اورعلاقے کا فوجی محاصرہ کیاتھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز، وکلاء، علمائے کرام، ملازمین اوردنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ5اگست کو ”یوم استحصال کشمیر”کے طور پر منائیں۔

مزید پڑھیں

عمرایوب، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ تمام رہنما عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔بعدازاں عدالت نے عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے کے کرائے بھی کم

کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی ہے، کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔ پاکستان ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ کمی کا اطلاق ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔یاد رہے محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں