ٹھیکیداری نظام کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ شروع

یوم شہدائے پولیس ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ آج کھیلا جائے گا

نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ  کے میچزبارش کی وجہ سے ملتوی

 برآمدات و درآمدات میں بڑی کمی، تجارتی خسارہ 1 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ریکارڈ

 لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل

موبی لنک بینک  کے صنعتی مخصوص انکیوبیشن پروگرام کا آغاز

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹھیکیداری نظام کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ شروع

کراچی(پی پی آئی)غیر قانونی مزدور دشمن ٹھیکیداری نظام کے خلاف نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی  جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ پر لگایا گیا۔ تین روزہ کیمپ پر 4 اگست تک سہہ پہر 2  بجے سے شام 6 بجے تک مزدور 4 اگست تک  احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی پریس ریلیزکے مطابق مزدوروں  کی ایک بڑی ریلی  بھی کراچی پریس کلب سے نکالی جائے گی۔ جس میں کراچی کے مختلف علاقوں اور کارخانوں کے مزدور شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں

یوم شہدائے پولیس ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ آج کھیلا جائے گا

کراچی(پی پی آئی) فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم شہدائے پولیس کپ ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہفتہ3اگست کو کھیلا جائے گا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق ضلع جنوبی پولیس کے ایس ایس پی ساجد عامر سدوزئی کی زیرسرپرستی میں گرلز اور بوائز ٹورنامنٹس میں چار چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ  کے میچزبارش کی وجہ سے ملتوی

کراچی(پی پی آئی)سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی نیشنل جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ  کے میچزجوڈی ایچ اے کریک کلب میں شروع تھے،سارا دن بارش کی وجہ سے منتظمین کو جمعہ کے شیڈول میچز اگلے دن کے لیے ملتوی کرنے پڑے، بوائز انڈر 12 کا جمعہ کو صرف ایک میچ مکمل ہو سکا۔ جس میں ظہران خان نے عمر زمان کو شکست دی۔ریفری محمد خالد رحمانی کے مطابق گزشتہ دو دن سے مسلسل بارش کی وجہ سے ہم مقررہ شیڈول کے مطابق اتوار 4 اگست کو فائنل اور اختتامی تقریب منعقد نہیں کر سکیں گے۔ اختتامی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

 برآمدات و درآمدات میں بڑی کمی، تجارتی خسارہ 1 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ریکارڈ

کراچی(پی پی آئی)جون کے مقابلے میں جولائی میں ملک کی برآمدات و درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ شماریات کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مجموعی برآمدات میں 9.77 فیصد جبکہ مجموعی درآمدات میں 14.27 فیصد کمی ہوئی۔جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 19.71 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں

 لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل

لاہور(پی پی آئی) لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں اقرا ہسپتال کے مالک کو قتل کردیا گیا۔ لاہورپولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا، مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق تحریک انصاف کے رہنماتھے، موٹر سائیکل سوار نامعلوم شوٹر ز نے 4گولیاں ماریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

موبی لنک بینک  کے صنعتی مخصوص انکیوبیشن پروگرام کا آغاز

اسلام آباد(پی پی آئی) ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے پاکستان کے پہلے صنعتی مخصوص انکیوبیشن پروگرام کا آغاز کیا ہے جو خصوصی طور پر خواتین کاروباریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ موبی لنک بینک کے مطابق یہ اقدام بینک کے جاری وومن انسپیریشنل نیٹ ورک  پروگرام کے تحت ہے۔  وومن انسپیریشنل نیٹ ورک   انکیوبیٹر پروگرام کا مقصد خواتین کو بنیادی کاروباری شعبوں بشمول آئیڈییشن، پلاننگ، بزنس مینجمنٹ، مالیاتی خواندگی اور مارکیٹنگ میں علم سے آراستہ کرکے بااختیار بنانا ہے۔

مزید پڑھیں