فیصل آباد، جہلم، چکوال میں آپریشن، داعش کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج گیس بند رہے گی

پشین میں مسافر کوچ کھائی میں گرگئی،خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی

بھارت نے 5 اگست 2019 کوکشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،مشعال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیرکل منایا جائیگا

اردو زبان و ادب کی قد آور شخصیت ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی11ویں برسی منائی گئی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فیصل آباد، جہلم، چکوال میں آپریشن، داعش کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کیے اور دہشت گرد عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس کو گرفتار کرلیا جبکہ دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، 3 ڈیٹونیٹر، 2 آئی ای ڈی بم برآمد کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد سے داعش کا اہم کمانڈرگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اورنقدی بھی قبضیمیں لی گئی۔

مزید پڑھیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج گیس بند رہے گی

کراچی(پی پی آئی)سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے رات 8بجے تک گیس بند رہے گی۔ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق کراچی، کورنگی، ہاشم گوٹھ اور مانسہرہ کالونی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بندرہے گی، پی پی آئی کے مطابق ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہطویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی رات آٹھ بجے تک بند رہے گی۔

مزید پڑھیں

پشین میں مسافر کوچ کھائی میں گرگئی،خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی

پشین(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع پشین میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت  20 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق حادثہ پشین کے علاقے خانوزئی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈالر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے مسافر کوچ بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں کوچ میں سوار 20 مسافر زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ جسے مزید علاج کے لیے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

بھارت نے 5 اگست 2019 کوکشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،مشعال ملک

 اسلام آباد(پی پی آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔5 اگست 2019 کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، عظیم رہنماؤں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے، یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہمارا دل دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، اس اقدام سے ملک کے باقی حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد حاصل کرنے اور وہاں مستقل طور پر آباد ہونے کا حق مل گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیرکل منایا جائیگا

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  پیر5اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا جس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں آرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل370کے نفاذ پر مظاہرے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

اردو زبان و ادب کی قد آور شخصیت ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی11ویں برسی منائی گئی

 کراچی(پی پی آئی)اردو زبان و ادب کی قد آور شخصیت ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی گیارھویں برسی ہفتہ کو منائی گئی وہ26 جنوری 1926 کوہندوستان کے شہر فتح پور میں پیدا ہوئے اور3 اگست 2013ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔ وہ کئی کتابوں کے مصنّف تھے اور ان کے مضامین و مقالات اردو زبان و ادب کا گراں قدر سرمایہ ہیں۔۔فرمان فتح پوری کا میدان تنقید اور تحقیق تھا اور وہ زبان و بیان کی باریکیوں کے ساتھ علمی و ادبی موضوعات کے بڑے نکتہ بیں تھے۔ پی پی آئی کے مطابق فرمان فتح پوری نے اردو رباعی کا فنی و تاریخی ارتقا، ہندی اردو تنازع، غالب: شاعرِ امروز و فردا، زبان اور اردو زبان، دریائے عشق اور بحرالمحبّت کا تقابلی مطالعہ اور اردو املا اور رسم الخط اور دیگر عنوانات سے خوب کام کیا۔ تقریباً تین دہائیوں تک اردو لغت بورڈ سے وابستہ رہے اور 2001ء سے 2008ء تک اس ادارے کے صدر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ ان کی کتاب ’اردو ہندی تنازع‘ اس موضوع پر نہایت مستند مانی جاتی ہے۔ اردو لغت کی کئی جلدیں ان کی نگرانی میں مکمل ہوئیں۔ جامعہ کراچی نے فرمان فتح پوری کو پروفیسر ایمیریٹس بنایا۔ڈاکٹر فرمان فتح پوری کو حکومت نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

مزید پڑھیں