ڈاکٹر شاہد کے قتل کا معاملہ، پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی

اسلام آباد اور کراچی کے امریکی ویزا دفاترویزے کے حصول کیلئے درخواستوں کے ڈھیر

بلوچستان میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے معذور،مجموعی تعداد 11 ہو گئی

 16 ماہ میں دہشت گردی کے 2075 واقعات، 1215 افراد شہید، 2600 زخمی

 عمران لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں: بیرسٹر سیف

 بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ڈاکٹر شاہد کے قتل کا معاملہ، پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے پر پولیس ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی ہے۔ پولیس کے مطابق اسے مقتول کے کسی کے ساتھ دشمنی یا تنازع کے شواہدبھی نہیں مل سکے ہیں۔جس جگہ قتل ہوا وہاں لگا کیمرہ بھی خراب نکلا، واقعے کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے۔ مقتول شاہد صدیق پر 6 ماہ قبل بھی حملہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز  تحریک انصاف کے رہنما اور اقراء ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو لاہور میں قتل کر دیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد اور کراچی کے امریکی ویزا دفاترویزے کے حصول کیلئے درخواستوں کے ڈھیر

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد اور کراچی میں امریکی ویزا دفاتر ایک ماہ میں 10 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام کر رہے ہیں جب کہ اپوائٹمنٹ ویٹنگ کا وقت بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً آدھا کردیا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی کے دفاتر سے جاری کیے گئے ویزوں کی تعداد 2023 میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے2024 میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں

بلوچستان میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے معذور،مجموعی تعداد 11 ہو گئی

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں پولیو وائرس سے مزید 2 بچے معذور ہو گئے، جس کے بعد رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ پولیو پروگرام کے حکام نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے لیے بلوچستان میں عدم تحفظ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) خضدار اور اس سے پہلے 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے جس سے وائرس سے متاثرہ اضلاع کی کل تعداد 57 ہوگئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق، جھل مگسی کی یونین کونسل میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جہاں 3 سالہ بچہ وائرس سے متاثر پایا گیا اور قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل مائزئی میں ڈیڑھ سالہ بچہ بھی وائرس سے متاثر پایا گیا۔پولیو پروگرام کے حکام نے بتایا ’جھل مگسی میں وائرس سے متاثرہ بچہ جولائی میں اوستہ محمد کے علاقے میں پائے جانے والے وائرس سے منسلک ہے، جب کہ قلعہ عبداللہ کے بچے کو متاثر کرنے والے وائرس کی جینیاتی ترتیب کا کام جاری ہے‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے تھے لیکن اس سال یہ تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے حالانکہ سال مکمل ہونے میں ابھی 5 ماہ باقی ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پولیو نے مزید 2 پاکستانی بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا، اور وہ زندگی بھر کے لیے مفلوج ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ اس سال یہ وائرس 50 سے زائد اضلاع میں پایا گیا ہے، خاص طور پر بلوچستان میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں صوبے کے 6 اضلاع میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ریٹائرڈ کیپٹن انوار الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو پروگرام کو حالیہ مہینوں میں پولیو مہم میں رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

 16 ماہ میں دہشت گردی کے 2075 واقعات، 1215 افراد شہید، 2600 زخمی

اسلام آباد(پی پی آئی) وزارت داخلہ نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران دہشت گردی سے ہونیوالی ہلاکتوں سمیت دیگر تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے ایوان میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2023ء میں دہشت گرد حملوں میں 930 افراد شہید اور 2 ہزار زخمی ہوئے، سال رواں کے ابتدائی چار ماہ میں 285 افراد شہید اور 600 افراد زخمی ہوئے۔ملک بھر میں گزشتہ 16 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 2075 واقعات رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختون خوا میں 1140 دہشت گردی کے واقعات میں 756 افراد شہید ہو گئے اور ایک ہزار 786 افراد زخمی ہوئے، بلوچستان میں دہشت گردی کے 626 واقعات میں 423 افراد شہید اور 734 افراد زخمی ہوئے۔سندھ میں دہشت گردی کے 19 واقعات میں 16 ماہ کے دوران 14 افراد شہید اور 36 افراد زخمی ہوئے، پنجاب میں 16 ماہ کے دوران دہشت گردی کے آٹھ واقعات میں 12 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے تین واقعات میں 9 افراد شہید اور 26 زخمی ہو گئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 16 ماہ کے 1140 اور بلوچستان میں 898 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں

 عمران لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب رہ گیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مینڈیٹ چور ن لیگ  خوفزدہ ہے، بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔

مزید پڑھیں

 بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں

اسلام آباد(پی پی آئی) وزارت داخلہ نے کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ دوست ممالک کے تاجروں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام میں بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔  کابینہ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے دوست ممالک کے کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ویزا نظام کو مزید نرم کیے جانے کی ہدایت کی تھی۔ مزید برآں، ’ویزا آن ارائیول‘ کی سہولت 108 بزنس ویزا لسٹ (BVL) اور 64 سیاحوں کی فہرست والے ممالک کے لیے دستیاب ہے۔پاکستان کا سفر کرنے والے تاجروں کو سفر سے 24 گھنٹے قبل صرف الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن فارم بھرنا ہوگا، جس کے اندر ویزا الیکٹرانک طور پر جاری کیا جائے گا۔وزارت نے کہا کہ ویزے اب الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی فارم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے، جس نے صرف بنیادی معلومات کے لیے مطلوبہ فیلڈز کو 161 سے کم کر کے 30 کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں