وزیر خزانہ نے تاجردوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

شہدائے پولیس کا قومی دن آج پنجاب بھرمیں منایا جارہا ہے

سفیر عاصم افتخار احمد کا کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ

عراقی پولیس کی تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وزیرداخلہ

 لاڈلا جیولری واپس کرتا ہے نہ 9 مئی کی معافی مانگتا ہے، طلال چودھری

 وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

وزیر خزانہ نے تاجردوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

لاہور(پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے دورے کے دوران تاجردوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ریجنل ٹیکس آفیسر لاہور نے وزیر خزانہ کو سکیم کے دائرۂ کار اور اس کے فوائدپر جامع بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجردوست سکیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس پر موثر عملدرآمد اور ٹیکسوں کی وصولی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے تاجروں کے لئے آسان اور سادہ ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ تاجر نمائندوں سے بھی ملے اور سکیم کو مزیدبہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز بھی سنیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکیم کو کی افادیت میں اضافے کے لئے متعلقہ سفارشات پرموثر انداز میں عملدرآمدکیا جائے۔ریجنل ٹیکس آفس لاہور تقریباً پچیس ہزار رجسٹرڈ تاجروں کے ساتھ پاکستان میں تاجروں کی رجسٹریشن کی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔

مزید پڑھیں

شہدائے پولیس کا قومی دن آج پنجاب بھرمیں منایا جارہا ہے

لاہور(پی پی آئی)شہدائے پولیس کا قومی دن آج پنجاب بھرمیں منایا جارہا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد قوم کے بہادر جوانوں کی تکریم اوران کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرناہے۔یوم شدائے پولیس کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کے تمام شہداء کی شاندار قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ شہداء کی تعظیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور پنجاب کی حکومت شہدا کے خاندانوں کی بہبود کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔

مزید پڑھیں

سفیر عاصم افتخار احمد کا کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(پی پی آئی)فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم استحصال کے حوالے سے ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے سیاسی، سفارتی، قانونی اور انسانی حقوق کے محاذوں پر ہم آہنگی سے کوششیں کرنے پر زور دیا تاکہ کشمیر کاز کو موثر طریقے سے فروغ دیا جا سکے اور بین الاقوامی برادری تک تارکین وطن کی رسائی بڑھانے پر زور دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل علاقائی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی جبر، وسیع مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ کرے۔عاصم افتخار احمد نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں

عراقی پولیس کی تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تحمیر اسماعیل نے آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ عراقی پولیس کی پاکستان میں تربیت، سیف سٹی منصوبے میں تعاون، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔وزیر داخلہ نے عراق کا سفر کرنے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر نے کہا پاکستانی زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کے معاملہ پر ڈی جی پاسپورٹ سے بات کی جائے گی اور امید ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔محسن نقوی نے کہا عراقی پولیس کی تربیت اور سیف سٹی منصوبے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

 لاڈلا جیولری واپس کرتا ہے نہ 9 مئی کی معافی مانگتا ہے، طلال چودھری

اسلام آباد(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا عمران خان کے  مذاکرات سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ  لاڈلا جیولری واپس کرتا ہے نہ 9 مئی پر معافی مانگتا ہے، مذاکرات کی پیشکش کرنے سے پہلے آپ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم اور توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں۔

مزید پڑھیں

 وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف  اتوار کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔دورہ کے دوران وزیراعظم کو امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں