او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی جدہ میں کل ہوگا

بی جے پی حکومت کی پالیسی اور حکمرانی کشمیریوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی: رمن بھلہ

تمام سیاسی جماعتیں لوگوں کے حقوق کے لیے متحد ہو جائیں:تاریگامی

کشمیری کل 5اگست کو”یوم استحصال کشمیر”کے طورپر منائیں گے

گاندربل میں بادل پھٹنے سے سرینگر لہہ ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹر چسپاں،لوگوں سے 5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی جدہ میں کل ہوگا

جدہ/اسلام آباد(پی پی آئی)اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سات اگست کو جدہ میں ہوگا۔او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کے حوالے سے فلسطین اور ایران کی درخواست قبول کر لی،پی پی آئی کے مطابق  اجلاس میں غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال، مشرق وسطی میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔او آئی سی وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل کریں گے،او آئی سی وزرائے خارجہ کے بند کمرہ سیشن میں فلسطین، ایران  اور پاکستان سمیت رکن ممالک اظہار خیال کریں گے، او آئی سی ایجنڈا کے مطابق اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

بی جے پی حکومت کی پالیسی اور حکمرانی کشمیریوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی: رمن بھلہ

جموں (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما رمن بھلہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی پالیسی اور طرزحکمرانی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی ہے کیونکہ یہ مکمل طوپر ناکام ہوچکی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلہ نے رام گڑھ کے علاقے سوانکھا میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر شدیدتشویش کا اظہار کیا جس سے بہت سے نوجوان مایوس ہوگئے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر پبلک سروس کمیشن کی مختلف آسامیوں کے لئے خفیہ تقرریوں اور اقربا ء پروری پر تنقید کرتے ہوئے جموں کے امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک کو اجاگر کیا۔رمن بھلہ نے کہاکہ بی جے پی کی طویل حکمرانی سے عوامی خدمات اور مجموعی ترقی میں شدیدگراوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کی فلاح و بہبود پر اقتدار کو ترجیح دے رہی ہے اور انتخابات سے پہلے،انکے دوران اور بعد میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں

تمام سیاسی جماعتیں لوگوں کے حقوق کے لیے متحد ہو جائیں:تاریگامی

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے متحد ہو جائیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے ضلع کولگام کے علاقے لارو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کے جمہوری حقوق کی بحالی اور تحفظ کے لیے اجتماعی آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سی پی آئی-ایم نے بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ 5اگست 2019کوخصوصی آئینی حیثیت چھین کر کشمیر ی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز بلند کریں۔محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ موجودہ صورتحال مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019کواور اس کے بعد جو کچھ بھی بتایا گیا وہ اس سے مختلف ہے جو ہم دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کہا گیا اور جو کیا گیا اس میں واضح فرق ہے۔

مزید پڑھیں

کشمیری کل 5اگست کو”یوم استحصال کشمیر”کے طورپر منائیں گے

سرینگر(پی پی آئی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 5اگست کو”یوم استحصال کشمیر”کے طورپر منائیں گے تاکہ2019میں اس دن بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کرا سکیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کواقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی آئین کی دفعہ 370کو ختم کرکے علاقے کا فوجی محاصرہ کیاتھاجس کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور شبیر احمد شاہ نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست کو یوم سیاہ منائیں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری بھارت کے ظالمانہ اقدامات اوربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کو تسلیم نہیں کرتے۔حریت قائدین نے جیل سے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ 5اگست 2019مقبوضہ جموں وکشمیر کے لئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے مسلسل فوجی اور پولیس محاصرے،ظلم وبربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے پورے علاقے میں تباہی مچا دی ہے جسے بھارت کی فرقہ پرست ہندوتوا حکومت نے ایک ٹارچر سیل میں تبدیل کر دیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنمافریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ان یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کشمیری عوام سے اس دن مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔تحریک وحدت اسلامی کے نظربند چیئرمین فیاض حسین جعفری اور پیروان ولایت کے سربراہ سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کی شناخت، تہذیب وتمدن اور تشخص ختم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اس غیر قانونی بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور وہ ناجائز بھارتی تسلط سمیت اسکی تمام سازشوں کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 5اگست کا دن کشمیریوں کیلئے ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے اوروہ ہر سال کی طرح اس بار بھی اس دن کو یوم استحصال کشمیر اور یوم سیاہ کے طور پر منا ئیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کشمیری عوام سے 5اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بھارت کے نوآبادیاتی منصوبے کے آغاز کی نشان دہی کرتا ہے جو ہر صورت میں کشمیر، اس کے عوام اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے خطے میں جارحانہ عزائم پر بی جے پی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست کا اقدام کشمیریوں کے قومی تشخص پر ایک ظالمانہ حملہ تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے دیگر

مزید پڑھیں

گاندربل میں بادل پھٹنے سے سرینگر لہہ ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بادل پھٹنے سے سرینگر-لہہ ہائی وے کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اسے ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ضلع گاندربل کے علاقے کچرون میں سڑک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے سرینگر۔لہہ ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کے دوران بادل پھٹنے سے سڑک کو نقصان پہنچاہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے رہائشی مکانات سمیت کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ہائی وے کی بندش سے وادی کشمیر کا لداخ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ امرناتھ یاترا کے لیے قائم بال تل کے بیس کیمپ تک بھی رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹر چسپاں،لوگوں سے 5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5اگست 2019کو بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ370اور 35اے کو منسوخ کرکے علاقے پر فوجی محاصرہ مسلط کر دیاتھا۔غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، آسیہ اندرابی اور نعیم احمد خان کی تصاویر والے پوسٹر سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں لگائے گئے ہیں جن میں بھارت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیاگیا ہے۔ مختلف حریت پسند تنظیموں کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام 5اگست 2019کے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دیگر مطالبات میں دفعہ370اور 35Aکی فوری بحالی، تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل، تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ شامل ہے۔پوسٹر واٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں