او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی جدہ میں کل ہوگا

جدہ/اسلام آباد(پی پی آئی)اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سات اگست کو جدہ میں ہوگا۔او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کے حوالے سے فلسطین اور ایران کی درخواست قبول کر لی،پی پی آئی کے مطابق  اجلاس میں غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال، مشرق وسطی میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔او آئی سی وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل کریں گے،او آئی سی وزرائے خارجہ کے بند کمرہ سیشن میں فلسطین، ایران  اور پاکستان سمیت رکن ممالک اظہار خیال کریں گے، او آئی سی ایجنڈا کے مطابق اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

Mon Aug 5 , 2024
راجن پور (پی پی آئی)کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور رود کوہی سیلاب سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، تحصیل روجھان کی درجنوں بستیاں زیرآب آچکی ہیں اور 100 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ کے مطابق 200 سے زائد  […]