راجن پور (پی پی آئی)کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور رود کوہی سیلاب سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، تحصیل روجھان کی درجنوں بستیاں زیرآب آچکی ہیں اور 100 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ کے مطابق 200 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے نیز فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم ہیں۔