پیرس(پی پی آئی) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے فرانس کے درالحکومت پیرس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی مشیرصدر آزاد کشمیر سردار امتیاز احمد خان تھے۔ تقریب کا آغاز عدن چوہدری نے تلاوت قران پاک سے کیا۔۔تقریب سے خطاب میں صدارتی مشیر سردار امتیاز احمد خان نیصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز کے لئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی نے کہا کہ آج ہندوستان کے خلافجموں اور لداخ جہاں ہندوؤں کی آبادی زیادہ ہے وہاں بھی لوگ پاکستان کے حق میں نکلے ہیں کیونکہ ہندوستان بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ تقریب سے چوہدری تنویر علی، صفدرہاشمی،راجہ طاہر، ایم کے پرویز چوہدری، چوہدری عارف،ثمینہ ہاشمی، آصفہ ہاشمی، اشرف گوندل، بلال محمد خان، زاہد مصطفی اعوان، جاوید احمد، معید احمداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔