بنگلا دیش میں تمام پاکستانی محفوظ، طلبہ کو کمروں تک محدود رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا گرفتار

 پاور سیکٹر  ڈھانچے میں تبدیلی کیلئے ٹاسک فورس قائم، اویس لغاری چیئرمین مقرر

 سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم

یوم استحصال کشمیر پر پیرس میں پروقار تقریب منعقد

کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بنگلا دیش میں تمام پاکستانی محفوظ، طلبہ کو کمروں تک محدود رہنے کا مشورہ

ڈھاکہ(پی پی آئی)بنگلا دیش میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کمروں تک محدود رہیں۔ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف بنگلا دیش اتھارٹیز سے بھی رابطہ میں ہیں بنگلا د یش میں زیر تعلیم 144 طلبہ میں سے ایک تہائی پہلے ہی پاکستان جا چکے  ہیں۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا گرفتار

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے مقتول کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لے لیا ہے۔ قیوم شاہد نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا۔ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق کی نماز جنازہ بھی قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی موجود تھے، ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کر دی جبکہ ان کا بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

مزید پڑھیں

 پاور سیکٹر  ڈھانچے میں تبدیلی کیلئے ٹاسک فورس قائم، اویس لغاری چیئرمین مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور سیکٹرمیں اسٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی ہے نوٹی فی کیشن کے مطابقوفاقی وزیر توانائی اویس لغاری 8 رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعلی ٹاسک فورس کیکو چیئرمین ہوں گے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل محمدظفر اقبال ٹاسک فورس میں نیشنل کوآرڈینیٹر جبکہ ذکریا علی شاہ کمیٹی ممبر ہوں گے۔

مزید پڑھیں

 سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابقسونے کا فی تولہ بھاؤ 300 روپے کم ہوا ہے جس کے بعد  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم ہوکر 219907 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب مقامی مارکیٹ کے برعکس عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 2427 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

یوم استحصال کشمیر پر پیرس میں پروقار تقریب منعقد

پیرس(پی پی آئی) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے فرانس کے درالحکومت پیرس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی مشیرصدر آزاد کشمیر سردار امتیاز احمد خان تھے۔ تقریب کا آغاز عدن چوہدری نے تلاوت قران پاک سے کیا۔۔تقریب سے خطاب میں صدارتی مشیر سردار امتیاز احمد خان نیصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز کے لئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی نے کہا کہ آج ہندوستان کے خلافجموں اور لداخ جہاں ہندوؤں کی آبادی زیادہ ہے وہاں بھی لوگ پاکستان کے حق میں نکلے ہیں کیونکہ ہندوستان بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ تقریب سے چوہدری تنویر علی، صفدرہاشمی،راجہ طاہر، ایم کے پرویز چوہدری، چوہدری عارف،ثمینہ ہاشمی، آصفہ ہاشمی، اشرف گوندل، بلال محمد خان، زاہد مصطفی اعوان، جاوید احمد،  معید احمداور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں

کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

راجن پور (پی پی آئی)کوہ سلیمان پر مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور رود کوہی سیلاب سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، تحصیل روجھان کی درجنوں بستیاں زیرآب آچکی ہیں اور 100 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ کے مطابق 200 سے زائد  افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے نیز فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم ہیں۔

مزید پڑھیں