دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی کا پہلا لاہور کا دوسرا نمبر

گلشن اقبال کے ڈی اے اوورسیز اپارٹمنٹ  میں پانی کی فراہمی منقطع

 ترکیہ کا اعلی سطحی وفد تجارتی حجم  بڑھانے کیلئے پاکستان پہنچے گا

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“  اور بہروپیہ قرار دے دیا

حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے:خواجہ آصف

 ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی کا پہلا لاہور کا دوسرا نمبر

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم بہت مہنگے ملک میں رہتے ہیں۔مگر دنیا کے 3 سستے ترین شہر پاکستان میں موجود ہیں۔ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو  کی سالانہ فہرست میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔اس فہرست میں جنوری سے جون 2024 تک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا۔طرز زندگی کے اخراجات، کرائے، طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 218 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے،جس کے بعد لاہور دوسرا سستا ترین شہر ہے۔لاہور سے اوپر بھارتی شہر کولکتہ ہے جبکہ اسلام آباد دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قرار دیا گیا دوسری جانب سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا جنیوا کے بعد دوسرے نمبر پر سوئس شہر زیورخ رہا جبکہ تیسرے پر نیویارک کو رکھا گیا۔۔

مزید پڑھیں

گلشن اقبال کے ڈی اے اوورسیز اپارٹمنٹ  میں پانی کی فراہمی منقطع

کراچی(پی پی آئی)گلشن اقبال بلاک 13کے ڈی اے اوورسیز اپارٹمنٹ کے باشندوں کو کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی کا  سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے واٹر کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کے ڈی اے اوورسیز اپارٹمنٹ گلشن اقبال بلاک 13میں کئی روز سے پانی کی سپلائی بند ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ان علاقے میں پانی کی لائن ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نے واٹرکارپوریشن حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ڈیمج لائن کی فوری مرمت کرانے کے احکامات دئیے جائیں تاکہ علاقے میں پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

مزید پڑھیں

 ترکیہ کا اعلی سطحی وفد تجارتی حجم  بڑھانے کیلئے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(پی پی آئی) ترکیہ کا 10رکنی اعلی سطحی وفدآئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا اس دوران وفد کراچی بھی آئے گا۔، ترکیہ کے وزیر تجارت وفد کی سربراہی کریں گے، جمہوریہ ترکیہ کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر تجارت  جام کمال خان سے بھی ملاقات کرے گا،پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران باہمی تجارتی حجم  بڑھانے کیلئے بھی بات چیت ہو گی۔

مزید پڑھیں

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“  اور بہروپیہ قرار دے دیا

لاہور (پی پی آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“  اور بہروپیہ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہروپیئے ہیں وہ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا، سینئر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی اور ایئربیس پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا، کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑنا، فوجی تنصیبات، قائد اعظم ہاو¿س اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا، جی ایچ کیو پر حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟۔

مزید پڑھیں

حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔  میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ نیر بخاری کی جماعت کی قیادت کی طرف سے ہمیں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ کا فضل ہے موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے۔ اگر کبھی بھی انتخابات قبل از وقت ہونے ہوئے تو یہ فیصلہ حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیں

 ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار

گوجرانوالہ(پی پی آئی)9 مئی کے مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر  تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی اور عالیہ حمزہ کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، چھٹے روز بھی عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے عدالت کو موصول نہیں ہوئے۔ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہوگی، عالیہ حمزہ تھانا کینٹ گوجرانوالا کے مقدمے میں گرفتار اور جیل میں ہیں۔

مزید پڑھیں