پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم  فائنل کیلئے کوالیفائی

کشمیریوں سے پوچھا جائے کہاں جانا چاہتے ہیں:محمود خان اچکزئی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

 خیرات سے ملک نہیں چلتے، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا: محمد اورنگزیب

 این آئی سی وی ڈی کے افسران نیب میں طلب،بھرتیوں اور خریداری کا ریکارڈ  مانگ لیا

 کراچی میں بس اڈوں کو شہرسے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو میں ارشد ندیم  فائنل کیلئے کوالیفائی

پیرس(پی پی آئی) پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے میں  قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔پی پی آئی کے مطابق پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کشمیریوں سے پوچھا جائے کہاں جانا چاہتے ہیں:محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(پی پی آئی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ میں قرارداد میں ترمیم لانا چاہتا تھا، ہم نے ہمیشہ آزادی کی تحریکوں کی حمایت کی، کشمیریوں سے پوچھا جائے کہاں جانا چاہتے ہیں۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی حاجی امتیاز کو کون لے گیا؟ جو رکن کو برآمد نہیں کر سکتا اس کو سپیکر بننے کا اختیار نہیں، اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ نے مجھے حوالدار کہا ہے، حوالدار پاکستان کا فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ مجھے حوالدار پر فخر ہے، قرارداد کی مخالفت ہوسکتی ہے لیکن بات نہیں ہوسکتی۔واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی آئین میں ترمیم سے متعلق قرارداد  پیش کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(پی پی آئی) کراچی میں تھانہ سولجر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اسٹریٹ کرائم کی  درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم  یاسر کوگرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پی پی آئی کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے دو موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی، موبائل فونز تھانہ سولجر بازارکے علاقے سے چھینے گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج ہے۔ایس ایس پی ضلع شرقی کاکہنا ہے کہ  ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل اور فرار  ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں

 خیرات سے ملک نہیں چلتے، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا: محمد اورنگزیب

 اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو آبادی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی ہر جگہ موجود ہے، ہر چیز کا ایک فریم ورک ہونا چاہیے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا۔

مزید پڑھیں

 این آئی سی وی ڈی کے افسران نیب میں طلب،بھرتیوں اور خریداری کا ریکارڈ  مانگ لیا

کراچی(پی پی آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے دوران انکوائری  قومی ادارہ برائے امراض قلب کا ریکارڈ جمع نہ کرانے اور افسران کی عدم پیشی پر نوٹس جاری کردیا۔نیب نے انکوائری کے لیے این آئی سی وی ڈی کے افسران کو طلب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی اور محکمہ صحت سے بھرتیوں اور خریداری کا ریکارڈ  مانگ لیا  ہے۔

مزید پڑھیں

 کراچی میں بس اڈوں کو شہرسے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے بس اڈوں کو شہرسے باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شرجیل میمن نے اس موقع پرکہا تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے مسافروں کو پرانے بس اڈوں سے نئے ٹرمینل تک پہنچانے کے لیے مفت شٹل سروس 14 اگست سے شروع کی جا رہی ہے۔ شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے شروع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں