پشاور ہائیکورٹ نے 10 نئے سول ججز کو تعینات کردیا

 انصاف نہیں ملے گا تو یہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا:شاہد خاقان عباسی

آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ: برونائی، کینیڈا،ساؤتھ افریقا اور بیلجئیم  میں نئے سفیروں کا تقرر

 حکومت ہنگامی بنیادوں پر فارماسسٹ کی نئی پوسٹیں تخلیق کرے، مدحت فاطمہ خان

پنجاب کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی کا آغاز

کا ڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے انعقاد، کرکٹرز کے معاوضوں میں بھی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پشاور ہائیکورٹ نے 10 نئے سول ججز کو تعینات کردیا

پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے 10 نئے سول ججز کو تعینات کردیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔3 سول ججز پشاور اور 2 مردان میں تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ایک، ایک سول جج کا تقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

 انصاف نہیں ملے گا تو یہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(پی پی آئی) عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آئی پی پیز معاہدے مختلف ریٹ پر کئے گئے ہیں،آپ بتائیں آئی پی پیز کے مالک کون ہیں،آپ تمام آئی پی پیز انویسٹرز کے نام سامنے رکھ دیں۔میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ سیاسی عدم استحکام الیکشن چوری کرنے سے آتا ہے،آج ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش میں اقتدار کو طول دینے کیلئے الیکشن چوری کئے گئے،جب انصاف نہیں ملے گا تو یہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا، بنگلہ دیش میں بجلی سستی، معیشت مضبوط اور روزگار کے مواقع ہیں، نوکریوں کا کوٹہ نہ دینے پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو بھاگنا پڑ گیا،چیئرمین عوام پاکستان پارٹی نے کہاکہ کے الیکٹرک نے اپنے مسائل خود پیدا کئے ہیں،کے الیکٹرک پرائیویٹائزڈ ہے وہ اپنے معاملات خود چلاتا ہے۔

مزید پڑھیں

آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ: برونائی، کینیڈا،ساؤتھ افریقا اور بیلجئیم  میں نئے سفیروں کا تقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سیکرٹری خارجہ اور کئی ممالک میں سفیروں کی منظوری دے دی ہے۔ یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔جانباز خان برونائی میں اور محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔کویت میں تعینات ملک فاروق ساؤتھ افریقا میں نیز فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔

مزید پڑھیں

 حکومت ہنگامی بنیادوں پر فارماسسٹ کی نئی پوسٹیں تخلیق کرے، مدحت فاطمہ خان

کراچی(پی پی آئی)پاکستان فارماسسٹس فورم نے فارماسسٹس کی بیروزگاری کے مسئلے پر فوری توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر نئی پوسٹیں تخلیق کرے۔ پاکستان فارماسسٹس فورم  کی چئیر پرسن مدحت فاطمہ خان نے کہا کہ سندھ شہری میں فارماسسٹس کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن مواقع نہ ہونے کی وجہ سے یہ قابل لوگ بیروزگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارماسسٹ صحت کے نظام کا اہم حصہ ہیں اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے نہ صرف بیروزگاری کم ہو گی بلکہ عوام کو بھی بہتر طبی خدمات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فارماسسٹ کی تعیناتی سے دوائیوں کی دستیابی اور ان کے صحیح استعمال میں بہتری آئے گی جس سے مجموعی صحت کے معیار میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں

پنجاب کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہمی کا آغاز

لاہور(پی پی آئی)پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ کی فراہم شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ  نادار قیدی جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی، مستحق قیدی متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے۔

مزید پڑھیں

کا ڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے انعقاد، کرکٹرز کے معاوضوں میں بھی اضافہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کر دیا۔تینوں فارمیٹس میں چیمپیئنز کپ ون ڈے، چیمپیئنز کپ ٹی20 اور چیمپیئنز فرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے۔ نئے سیزن کا آغاز یکم ستمبر کو چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوگا۔تین چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینیئر ٹورنامنٹس میں کل 261 میچز کا انعقاد کرے گا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، 2 ایونٹس میں چالیس، پچاس اوورز کے میچز اور 3 ایونٹس میں 97 ٹی 20 میچز شامل ہیں۔ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ کیٹیگری ون کے کھلاڑی کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے ملیں گے، پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ تین لاکھ روپے تھا۔

مزید پڑھیں