ڈرون کے ذریعے منشیات کی سرحدپار سرحد پار اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

گلگت  بلتستان  میں سیلاب سے تباہی، سیاچن جانے والی مرکزی شاہراہ بند

 میجر طفیل محمد شہید کی برسی عقیدت و احترام  کیساتھ منائی گئی

قومی اسمبلی کا ملتوی شدہ اجلاس کل منعقد ہوگا

خیرپور کے نواحی گاؤں کی جھیل میں 2بچیاں ڈوب گئیں

لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ڈرون کے ذریعے منشیات کی سرحدپار سرحد پار اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(پی پی آئی) پنجاب پولیس نے سرحدپار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار احسن علی کو باٹا پور سے گرفتار کر لیا۔گرفتارملزم احسن علی پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔ ملزم احسن علی ڈرون کے ذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتاتھا۔حکام نے ملزم احسن  کے قبضے سے ڈرون اور منشیات برآمد کی ہیں۔ باٹا پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے  تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

گلگت  بلتستان  میں سیلاب سے تباہی، سیاچن جانے والی مرکزی شاہراہ بند

گلگت  بلتستان (پی پی آئی)گلگت  بلتستان کے  گاوں ‘غورثہ’ میں حالیہ سیلاب نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ دریائی کٹاو کے سبب سیاچن جانے والی مرکزی شاہراہ بند ہو گئی اور سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ مقامی افراد  اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند باندھنے کی کوششیں میں مصروف ہیں۔ تحصیل مشہ بروم ضلع گنگ چھے کے گاوں غورثہ کو سیلاب نے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے دریاوں میں طغیانی کا سامنا ہے۔سیلاب سے کھڑی فصلیں، باغات اور پھل دار درخت متاثر ہوئے ہیں۔  سیاچن روڈ بند ہونے کی وجہ سے آمدورفت کا نظام متاثر ہے۔

مزید پڑھیں

 میجر طفیل محمد شہید کی برسی عقیدت و احترام  کیساتھ منائی گئی

راولپنڈی(پی پی آئی)جرات اور بہادری سے پاک سر زمین کی حفاظت کرنے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی برسی بدھ کوعقیدت و احترام سے منائی گئی۔ میجر طفیل محمدشہید نے 22 جولائی 1914 ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور 7 اگست 1958ء کولکشمی پور میں شہادت پائی، آپ کی تدفین چک نمبر 253 ای بی وہاڑی میں ہوئی۔میجر طفیل محمد کو شجاعت اور بہادری کے باعث سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر دیاگیا۔

مزید پڑھیں

خیرپور کے نواحی گاؤں کی جھیل میں 2بچیاں ڈوب گئیں

خیرپور(پی پی آئی)خیرپور کے نواحی گاؤں  محبوب کلہوڑو  میں 2بچیاں  سالہ علیزہ اور 10 سالہ کونج جھیل میں ڈوب گئیں،۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔ بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی زیادہ آنے کے باعث جھیل پانی سے بھر گئی جھیل کراس کرنے والے راستے پر شگاف پڑ گیا۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ سے تحریک انصاف  کی رہنماعالیہ حمزہ کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں۔عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں