گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 9 تا 11 اگست منعقد ہو گا

  بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرحماد اظہر کا روپوشی ختم کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ضلعی ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ

شہر میں پیشہ ور گداگروں  کے خلا ف کارروائی شروع،12 گرفتار

منفرد لب و لہجہ کے شاعر احمد شمیم کی 42ویں برسی منائی گئی

جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار کو کراچی میں طلب

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ 9 تا 11 اگست منعقد ہو گا

کراچی (پی پی آئی) فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یوم شہدائے پولیس کپ ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ جو بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا  اب 9 تا 11 اگست تک انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پرکھیلا جائے گا، 9 اگست کو بوائز ٹورنامنٹ کا آغاز 07:30 بجے شام ہوگا، گرلز ایونٹ کا فائنل اتوار 10 اگست کو 06:00 بجے شام ہوگا، درین اثنا فری باسکٹ بال سمر کوچنگ کیمپ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری ہے اور 100 سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑی  تربیت حاصل کررہے ہیں۔۔

مزید پڑھیں

  بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرحماد اظہر کا روپوشی ختم کا اعلان

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل و قائم مقام صدر حماد اظہر نے روپوشی ختم کر کے میدان میں آنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں،بانی چئیرمین کی ہدایات پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا، حماد اظہر کا کہناتھا کہ پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا،اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے، ان کاکہناتھا کہ پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، تنظیم اس امر میں تیار ہے۔

مزید پڑھیں

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ضلعی ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ

پیر جو گوٹھ(پی پی آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ میں ضلعی سطح پرورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ منظوری  جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق شرکائے اجلاس  نے سندھ بھر میں یوم آزادی شاندار طریقے سے منانے،جی ڈی اے کی تنظیم سازی او ر شجر کاری مہم کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں

شہر میں پیشہ ور گداگروں  کے خلا ف کارروائی شروع،12 گرفتار

کراچی(پی پی آئی)کراچی انتظامیہ نے شہر میں پیشہ ور گداگروں  کے خلا ف کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسسٹٹ کمشنر نے پولیس کی مدد سے بوٹ بیسن، مائی کلاچی پھاٹک اور آفیسرز کلب سے بارہ پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف راجپوت نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک سگنلز،تفریحی مقامات اور بازاروں سمیت مختلف مقامات پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں

منفرد لب و لہجہ کے شاعر احمد شمیم کی 42ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)”کبھی ہم خوب صورت تھے”جیسی خوبصورت نظم کے خالق اور منفرد لب و لہجہ کے شاعر احمد شمیم کی42ویں برسی منائی گئی۔ اردو، انگریزی اور کشمیری زبان کے معروف شاعر احمد شمیم31  مارچ 1930 کوسری نگر میں پیدا ہوئے اور7 اگست 1982 کو وفات پائی۔اُن کے والد کا نام زرگار اور والدہ کا نام زینب زرگار تھا۔ قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔ ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک رہے۔اپنی والدہ کی یاد میں“ریت پر سفر کا لمحہ”جیسی خوبصورت نظم کہی۔جو ان کی مقبولیت کی  بڑی وجہ بنی۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار کو کراچی میں طلب

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ  کے امیرمحمد حسین محنتی نے نومنتخب مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار 11اگست کو صبح دس بجے صوبائی دفتر قبا آڈیٹوریم میں طلب کرلیا ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کے مطابق اجلاس میں آئندہ دوسال کے لیے نومنتخب مجلس شوریٰ کے حلف کے علاوہ دھرنا تحریک سمیت دیگردعوتی وتنظیمی امورپر غور کیا جائے گا،بعد از شوریٰ سندھ کے ضلعی امرکا اجلاس منعقد ہو گا۔

مزید پڑھیں