فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم،سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

رواں سال ادویات کی برآمدات میں 3.90 فیصد،مقدار کے لحاظ سے 44 فیصد اضافہ

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

وزیراعظم کا حسینہ واجد سے موازنہ دشمن کررہے ہیں:، مصدق ملک

مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرآج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے

افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے ہاتھوں ہلاک افرادکے ورثامعاوضہ سے محروم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم،سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(پی پی آئی)اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف ہاو?سنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر مالی فائدہ لینے کے کیس کی سماعت ہوئی، فواد چوہدری اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں چالان پیش کیا جائے، بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

رواں سال ادویات کی برآمدات میں 3.90 فیصد،مقدار کے لحاظ سے 44 فیصد اضافہ

کراچی(پی پی آئی)ایس آئی ایف سی کی ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسی کی بدولت مالی سال2023-24 ء کیدوران ملک سے ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.90 فیصد کا اضافہ دیکھا گیاپاکستان ادارہ شماریات کیمطابق گزشتہ مالی سال کی 328 ملین ڈالرکی برآمدات کی نسبت رواں مالی سال کے دوران 341 ملین ڈالرکی ادویات کی برآمدات حوصلہ افزاء ہیں۔مقدار کے لحاظ سے بھی ادویات کی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 59,00 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 85,00 میٹرک ٹن ہو گیا سال بہ سال کی بنیاد پر جون 2024 ء کے مہینے میں دواسازی کے سامان کی برآمد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 33 فیصد سے زائد رہی پاکستان کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 ء میں ادویات کی برآمدات 29 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جون 2023 ء میں 22 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں

مزید پڑھیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

کراچی(پی پی آئی)اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔دال چنا 15 روپے اضافے سے 325 روپے پرفروخت ہونے لگی ہے حالانکہ دال چنا سرکاری ریٹ 310 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیاہے،کالے چنے 5 روپے   بڑھ کر 310 روپے پر فروخت ہورہے ہیں،کالے چنے کی سرکاری قیمت 305 روپے فی کلو گرام ہے،اس کے علاوہ پنجاب آٹے کا 20 کلو کا تھیلا  مختلف علاقوں میں مختلف داموں پر فروخت کیا جارہا ہے۔کنزیومر سوسائٹی پاکستان  کے سربراہ صاحبزادہ پیر احمد عمران نقشبندی نے من مانی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کیلئے کمشنر کراچی کو کھلاخط لکھا  ہے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم کا حسینہ واجد سے موازنہ دشمن کررہے ہیں:، مصدق ملک

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے موجودہ حالات انکا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان اور بنگلادیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حسینہ واجد سے موازنہ  دشمن کررہے ہیں، انتشار پسند ٹولہ عوام کے ذہنوں میں نفرت بھرنا چاہتے ہیں، انتشار پسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ یہ ملک پاکستان سب کا ہے، پاکستان کا ایک ہی ویژن ہے غریب کی خدمت کرنا, ایک دشمن جماعت ملک کے خلاف مسلسل بیان دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 11 فیصد پر آچکی ہے پاکستان میں ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں

مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرآج فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے

اسلام آباد(پی پی آئی)مسجد نبویﷺ کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیں

افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے ہاتھوں ہلاک افرادکے ورثامعاوضہ سے محروم

جنیوا (پی پی آئی)آزاد ماہرین کے ایک گروپ نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے ہاتھوں جنگی جرائم میں ہلاک 39 متاثرین کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کے اپنے وعدے کو فوری طور پر ایفاکرے۔2020 میں، ایک فوجی انکوائری میں پتہ چلا تھاکہ آسٹریلوی فوجیوں نے افغانستان میں 39 غیر مسلح قیدیوں کو مار ڈالا، جب وہ نیٹو کی زیر قیادت بین الاقوامی سیکیورٹی اسسٹنس فورس میں تعینات تھے۔ کچھ متاثرین کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ  بھی بنایا گیا۔ماہرین نے کہا کہ “آسٹریلیا  بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔2012 میں قتل کئے گئے نذر گل،  یارو ماما فقیر اور علی جان کے خاندان ہنوز بے سہارا ہیں۔” گل اپنی تین بیویوں اور 17 بچوں کے کفیل تھے۔ماہرین نے تسلیم کیا کہ آسٹریلوی حکومت سست روی کے باوجود، مجرمانہ تحقیقات اور مجرموں کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے اور اس نے متاثرین کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔”ا یہ ناقابل قبول ہے کہ آسٹریلوی حکومت ادائیگی پر رضامندی کے چار سال بعد، اور کچھ قتل کے واقعات کو 12 سال گزر نے کے باوجود معاوضہ ادا نہیں کرپائی ہے”ماہرین نے کہا.معاوضے کے علاوہ، بین الاقوامی قانون کا تقاضا ہے کہ آسٹریلیا  بحالی کے اقدامات بشمول طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال، قانونی مدد اور متاثرین کے خاندانوں، بشمول ان کے بچوں، شریک حیات، اور افغان قانون کے تحت تسلیم شدہ خاندانوں کے دیگر افراد کو تعلیمی یا دیگر مدد فراہم کرے۔افسوس کی بات ہے کہ آسٹریلیا نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے براہ راست معافی نہیں مانگی ہے ماہرین نے افغانستان میں لڑنے والی دوسری ریاستوں پر بھی زور دیا کہ وہ مجرمانہ جوابدہی اور معاوضے کو یقینی بنانے کے لیے جنگی جرائم کے الزامات کا مکمل جائزہ لیں۔

مزید پڑھیں