اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے موجودہ حالات انکا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان اور بنگلادیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حسینہ واجد سے موازنہ دشمن کررہے ہیں، انتشار پسند ٹولہ عوام کے ذہنوں میں نفرت بھرنا چاہتے ہیں، انتشار پسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ یہ ملک پاکستان سب کا ہے، پاکستان کا ایک ہی ویژن ہے غریب کی خدمت کرنا, ایک دشمن جماعت ملک کے خلاف مسلسل بیان دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 11 فیصد پر آچکی ہے پاکستان میں ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے۔