کراچی(پی پی آئی)اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔دال چنا 15 روپے اضافے سے 325 روپے پرفروخت ہونے لگی ہے حالانکہ دال چنا سرکاری ریٹ 310 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیاہے،کالے چنے 5 روپے بڑھ کر 310 روپے پر فروخت ہورہے ہیں،کالے چنے کی سرکاری قیمت 305 روپے فی کلو گرام ہے،اس کے علاوہ پنجاب آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مختلف علاقوں میں مختلف داموں پر فروخت کیا جارہا ہے۔کنزیومر سوسائٹی پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ پیر احمد عمران نقشبندی نے من مانی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کیلئے کمشنر کراچی کو کھلاخط لکھا ہے۔