اے این ایف کی کارروائیاں، 188 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

پورا پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر باہر نکلے گا: حماد اظہر

دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، چھوٹے بڑے گاوں زیر آب

ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظور

شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد

این آر او نہیں دوں گا کہنے والا آج رحم کی اپیل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اے این ایف کی کارروائیاں، 188 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے 6 کارروائیوں میں 188 کلو منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ملتان،پشاور، گجرات، اسلام آباداور لاہور میں کی گئیں۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 134کلو400 گرام چرس،52  کلو800گرام  افیون برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران 800 گرام آئس بھی پکڑی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

پورا پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر باہر نکلے گا: حماد اظہر

لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پورا پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا، اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے، پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور تنظیم اس حوالے سے تیار ہے۔  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی چیرمین عمران خان کی طرف سے آج تازہ ہدایت 13 اگست کی رات کے لیے موصول ہوئی ہے اور اب میں بھی سمجھتا ہوں ہماری تحریک کو فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کے لئے میرے سمیت سب کو نکلنا ہوگا، چاہے فسطائیت کی قوتیں گرفتار ہی کیوں نہ کر لیں، پنجاب میں عملی طور پر مارشل لاء لگا ہوا ہے، پارلیمان میں جعلی اراکین بیٹھ کر بے ہودہ قانون سازی کر رہے ہیں اور جمہوریت کا ہمیشہ کے لئے جنازہ نکالنے کو کوشش میں ہیں۔ میں دعوے سے کہتا ہوں جب ہم نکلیں گے تو یہ سب کا سب ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں

دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، چھوٹے بڑے گاوں زیر آب

کراچی(پی پی آئی)اندرون سندھ مون سون کی بارشوں کے بعد ایک بار پھر سیلابی صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔دریائے سندھ سے متصل کچے کے علاقے اور سمندر کنارے آباد چھوٹے بڑے گاوں زیر آب آ رہے ہیں اور لوگوں کو ان مقامات سے نقل مکانی کے لیے کہا جا رہا ہے۔پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بھی موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا چکا ہے۔سمندر کو دریائے سندھ سے ملانے والے علاقوں کیٹی بندر، میرپور ساکرو، گھارو، گاڑھو، ٹھٹہ، سجاول اور کوٹری سمیت مختلف علاقوں میں رہنے والوں نے سیلاب سے بچاوکے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں

مزید پڑھیں

ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سائلہ کینسر میں مبتلا ہے شوکت خانم اسپتال سے مختلف ٹیسٹ کروائے ہیں جس کی روشنی میں ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا ہے تاکہ علاج معالجہ شروع ہوسکے۔ عدالت درخواست منظور کرے اور دوبارہ چیک اپ کا حکم دے۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی  دوبارہ میڈیکل چیک اپ کی درخواست منظور کرتے ہوئے یاسمین راشد کا شوکت خانم سے چیک کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

مزید پڑھیں

شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد

راولپنڈی(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے  13 اگست کی شب لال حویلی میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت کی درخواست دے رکھی تھی جسے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مسترد کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے۔درخواست مسترد ہونے کے بعد شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں 13 اگست کو جلسے سے روک دیا گیا ہے، جس کا مجھے افسوس ہے۔

مزید پڑھیں

این آر او نہیں دوں گا کہنے والا آج رحم کی اپیل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو شخص کہتا تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ رحم کی اپیل کر رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غیر مشروط معافی تو عدالتیں قبول نہیں کرتیں پاکستان کے عوام شہداء کے مجسمے جلانے پر مشروط معافی کیسے قبول کر لیں؟ بانی پی ٹی آئی اب ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو ان کے دامن پر لگے سیاہ دھبے صاف نہیں ہو سکتے۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کرنل شیر خان اور ایم ایم عالم کی بہادری کی مثالیں آج بھی بھارت جیسا دشمن ملک دیتا ہے، ان بدبختوں نے ان قومی ہیروز کے مجسمے جلائے۔

مزید پڑھیں