ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران 8 کروڑ ڈالر کا اضافہ

شہر قائد میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی، تیز ہوائیں بھی متوقع

 سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

دھرنوں کی پیداوار نے قومی اداروں پر حملہ کیا، جاوید لطیف

ارحم بن فرخ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح یاب

اردو یونیورسٹی اسٹاف کو2ماہ سے تنخواہ اور پینشن نہیں ملی، ہاوس سیلنگ ادائیگی 6ماہ سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران 8 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی(پی پی آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران 8 کروڑ ڈالر کا مزید اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہو گیا۔ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 2 اگست تک 14.47 کروڑ ڈالر رہے،۔رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.91 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں

شہر قائد میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی، تیز ہوائیں بھی متوقع

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں

 سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی) 10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ عدالت پیش نہ ہوئے، عوامی تحریک کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے ارکان ایس پی سیف المرتضیٰ، ڈی ایس پی محمد اعظم اور اسد مظفر کو بطور گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

دھرنوں کی پیداوار نے قومی اداروں پر حملہ کیا، جاوید لطیف

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ دھرنوں کی پیداوار نے قومی اداروں پر حملہ کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر رینجرز اور فوج گرفتار کرے گی تو لوگ جواب بھی اسی کو دیں گے تو نواز شریف اور دیگر کو تو کتنی دفعہ رینجرز نے گرفتار کیا ہے، مجھے بھی کئی دفعہ رینجرز نے گرفتار کیا ہے اور عمران خان نے اپنے دور میں بھی ہمیں گرفتار کیا لیکن کیا کبھی ہم نے حملہ کرنے کی بات کی؟اجاوید لطیف نے کہا کہ کیا یہ 6 ہزار دہشتگردوں کو چھوڑنے پر معافی مانگیں گے؟ کیا ان کی معافی سے مجھے روزگار، دو وقت کی روٹی مل جائے گی؟۔

مزید پڑھیں

ارحم بن فرخ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح یاب

شارجہ(پی پی آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ارحم بن فرخ نے شارجہ میں ہونے والے  TTC اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں انڈر 21 میں بھارتی کھلاڑی اکشک کو 3-1 سے ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ارحم نے  سیمی فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔ ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹگری میں سیمی فائنل کھیلا کر کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا.

مزید پڑھیں

اردو یونیورسٹی اسٹاف کو2ماہ سے تنخواہ اور پینشن نہیں ملی، ہاوس سیلنگ ادائیگی 6ماہ سے بند

کراچی(پی پی آئی)وفاقی اردو یونیورسٹی میں گذشتہ دو ماہ سے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی اور چھ ماہ سے ہاوس سیلنگ نہ ملنے کی وجہ سے  اساتذہ اور غریب ملازمین  پریشان ہیں۔وفاقی اردو یونیورسٹی ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان اور انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے جنرل سیکریٹری پروفیسر روشن علی سومرو نے  صدرمملکت اور یونیورسٹی کے چانسلر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں موجود مالی بدحالی اور انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کا نوٹس لیں۔  یونیورسٹی طویل عرصے سے ایڈہاک ازم کا شکار ہے اور تقریبا تمام کلیدہ عہدوں پر قائم مقام افراد کام چلا رہے ہیں۔ پچاس سے زائد ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو یونیورسٹی کے پاس موجود ان کے بقایاجات ادا نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ نے ملازمین کے پینشن اور جی پی فنڈ کی 50 کروڑ سے زائد کی  رقم مختلف بینکوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے محفوظ کر رکھی ہے اور اس رقم سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی سے یونیورسٹی میں چند مخصوص افراد مستقل فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار عید الفطر، عید الاضحی اور عاشور جیسے اہم مذہبی مواقع پر بھی اساتذہ و ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہوں ادا نہیں کی گئیں۔ طویل عرصے سے عام ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت بند ہے۔

مزید پڑھیں