وزیراعظم سے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور میں ہنی ٹریپ گینگ کے8 بلیک میلر مرد و خواتین ملزمان گرفتار

پولیس حملہ کیس میں علی وزیر کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

قومی اسمبلی میں شور شرابہ پر مولانا فضل الرحمان کی سعودی وفد سے معذرت

 ارشد ندیم نے اپنی محنت سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: شیری رحمٰن

 محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

وزیراعظم سے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک وزیر تجارت ڈاکٹر عمر بولات کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کنے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی حجم کو موجودہ سطح سے بڑھا کر سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق ہوا ہے، تجارتی حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور 2023 کے زلزلے میں پاکستان کی جانب سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کی بھرپور امداد پر وزیرِ اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں

لاہور میں ہنی ٹریپ گینگ کے8 بلیک میلر مرد و خواتین ملزمان گرفتار

لاہور(پی پی آئی) ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے بین الاضلاعی گینگ کے مردوں اور  خواتین پر مشتمل گینگ کے 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عقیل، آصف، اشرف، اور عظیم جبکہ خواتین ملزمان میں عروج، کومل،عابدہ بی بی اور شمیم بی بی شامل ہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ خواتین ملزمان فون کر کے امیر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتیں اور ملنے کے لیے مخصوص مقام پر بلاتیں،جہاں پر ساتھی ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں کی نازیبا ویڈیو بنالیتے۔ ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیتے، ملزمان متاثرہ شخص سے فون کرواکر ان کے عزیز واقارب سے رقم منگواتے اور اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرہ شخص سے مزید رقم ہتھیانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں زناکاری کی ایف آئی آر بھی درج کروا دیتے تھے، ملزمان کیخلاف پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

مزید پڑھیں

پولیس حملہ کیس میں علی وزیر کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے سابق ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کا پولیس پر حملہ کرنے کے لیے ساتھیوں کی معاونت کرنے کے کیس میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔علی وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر راجا نوید، وکیل صفائی مصدق عزیز بھی عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے علی وزیر کے مزید 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا موبائل فون برآمد کرنا ہے، مزید تفتیش کرنی ہے،۔بعدازاں عدالت نے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں شور شرابہ پر مولانا فضل الرحمان کی سعودی وفد سے معذرت

اسلام آباد(پی پی آئی)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیے جانے پر ایوان کی گیلری میں موجود سعودی وفد میں شامل مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیراور دیگر سے معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سیشن جاری تھا اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کوٹہ سسٹم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تو حزب اختلاف کی جانب سے نعرے بازی کی گئی اور ایوان میں ایک شور برپا ہوگیا۔بلاول بھٹو زرداری کی تقریر ختم ہونے کے بعد مصطفیٰ کمال نے جوابی تنقید کی اور پھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مائیک سنبھالا۔انہوں نے گیلری میں سعودی وفد کی موجودگی میں پاک،سعودی  تعلقات اور مسلم دنیا کے مسائل پر دونوں ممالک کی مشترکہ کوشش کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسجد نبوی کی امام ہمارے امام ہیں، ان روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ہمیں اپنے داخلی معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ماحول ایوان میں پیدا ہوا میں بحثیت رکن ایوان سعودی وفد اور ان کے مہمان سے معذرت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں

 ارشد ندیم نے اپنی محنت سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: شیری رحمٰن

کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ارشد نے 32 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔شیری رحمٰن نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

 محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب جانے والے پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں