شہباز شریف، مریم نواز یہ سب کدھر بھاگیں گے؟:عمر ایوب

پی آئی اے کی پہلی پرواز کوئٹہ سے141 عازمین عمرہ لے کر جدہ  روانہ

 اسٹاک ایکس چینج میں مثبت کاروبار,100 انڈیکس میں 369 پوائنٹس کا اضافہ

تبادلہ مارکیٹ میں معمولی اضافہ کے بعد ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا

لاہور ہائیکورٹ کا ایم این اے حاجی امتیاز کوکل بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا، بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 شہباز شریف، مریم نواز یہ سب کدھر بھاگیں گے؟:عمر ایوب

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے، کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہو رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل جمہوریت کیخلاف ڈرون حملہ اور پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے اس ایکٹ کو ہر جگہ چلینج کریں گے۔ یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ شہباز شریف، مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے؟ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے کی پہلی پرواز کوئٹہ سے141 عازمین عمرہ لے کر جدہ  روانہ

کوئٹہ(پی پی آئی) پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار دو پروازیں کوئٹہ سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔ جنرل منیجر سیلز محمد شفیق نے کہا کہ پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عازمین عمرہ کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی،پروازوں سے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت ہو گی،پہلی پرواز کے عازمین عمرہ کوگورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل، جنرل مینجر سیلز پی آئی اے محمد شفیق نے رخصت کیا۔

مزید پڑھیں

 اسٹاک ایکس چینج میں مثبت کاروبار,100 انڈیکس میں 369 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(پی پی آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا،پی پی آئی کے مطابق اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 369 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 77 ہزار560 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

مزید پڑھیں

تبادلہ مارکیٹ میں معمولی اضافہ کے بعد ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا

کراچی(پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کا سلسلسہ جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔ اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی تاہم طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں  ڈالر  278 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ کا ایم این اے حاجی امتیاز کوکل بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،لاہور ہائیکورٹ میں ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی،آئی جی  ڈاکٹر عثمان انور عدالت پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ مغوی کی بازیابی کیلئے ٹیمیں کام کررہی ہیں،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ یہ پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مغوی کو بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں، درخواست کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں

سندھ ہائی کورٹ بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا، بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ کے نیو بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا ہو گیا، دھماکے کے بعد نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے سندھ ہائی کورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، بظاہر لگتا ہے دھماکا کینٹین میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔سندھ ہائی کورٹ کی سکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ نیو بار روم میں دھماکا صبح سوا 6 بجے ہوا، رات سے کینٹین میں گیس لیک ہو رہی تھی۔ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ صبح عملے نے بجلی کا سوئچ آن کیا تو دھماکا ہو گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے بعد دھماکے کی نوعیت واضح ہو گی۔

مزید پڑھیں