سندھ ہائی کورٹ بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا، بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ کے نیو بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا ہو گیا، دھماکے کے بعد نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے سندھ ہائی کورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، بظاہر لگتا ہے دھماکا کینٹین میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔سندھ ہائی کورٹ کی سکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ نیو بار روم میں دھماکا صبح سوا 6 بجے ہوا، رات سے کینٹین میں گیس لیک ہو رہی تھی۔ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ صبح عملے نے بجلی کا سوئچ آن کیا تو دھماکا ہو گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے بعد دھماکے کی نوعیت واضح ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تبادلہ مارکیٹ میں معمولی اضافہ کے بعد ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا

Wed Aug 7 , 2024
کراچی(پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کا سلسلسہ جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔ اس سے قبل کاروبار کے […]