کنڈیارو کی مغوی خاتون48گھنٹوں بعد بازیاب

 کراچی کے ہائی رسک علاقوں میں 15 اگست سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت کوشاں ہی ہے:محی الدین وانی

کراچی میں ایل پی جی انسپکشن مہم شروع، ڈپٹی کمشنرزسے ہفتہ وار رپورٹ طلب

ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن شروع، داخلہ ٹیسٹ فیس میں بڑا اضافہ

سعودی  تاجروں کا وفد کراچی فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کرے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 کنڈیارو کی مغوی خاتون48گھنٹوں بعد بازیاب

کنڈیارو (پی پی آئی)پولیس نے کنڈیارو میں تین دن قبل اغواء ہونے والی خاتون کو بازیاب کروا لیا۔کنڈیارو پولیس کے مطابق مغوی خاتون کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا، بیٹے کی  پسند کی شادی کرنے پر گھر میں مسلح افراد نے گھس کر  خاتون کو اغوا کیا تھا، مسلح افراد کی فائرنگ میں پسند کرنے والے نوجوان کے والد زخمی ہوئے تھے، مسلح افراد نے مغوی خاتون پر تشدد کیا ہے،،مغوی خاتون  کو طبی امداد کے لئے ہ سپتال منتقل  کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

 کراچی کے ہائی رسک علاقوں میں 15 اگست سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی) کراچی کے ہائی رسک علاقوں میں 15 اگست سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جائے گی یہ فیصلہ کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق اجلاس میں کوآرڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر محکمہ صحت کے افسران عالمی ادارہ صحت یونیسف بل اینڈ ملنڈا گیٹس اور روٹری انٹرنیشنل کے نمائندوں اور پاکستان رینجرز  اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ خصوصی مہم میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جائیں گے۔مہم  میں چار ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو f-IPV ویکسین بھی دی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی کے سات اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے۔

مزید پڑھیں

تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت کوشاں ہی ہے:محی الدین وانی

کراچی(پی پی آئی)وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری محی الدین وانی نے کہا ہے کہ حکومت  تعلیم اور ٹیکنالوجی  سمیت تمام  اہم شعبوں  کی ترقی کیلئے کوشاں ہے وہ چھٹی انوکسیرا سمٹ  سے مخاطب تھے جو  سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے گروپ چیف سلوشنز آفیسر ضرار ہشام خان نے کہا  کہ پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان کے تمام بچوں کی ترقی کے مواقع بڑھانے کے لئے تعلیم اور سیکھنے کے عمل کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم و تربیت میں انقلابی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔‘مائیکروسافٹ کے کنٹری پرنسپل آفیسر و ریجنل ایجوکیشن سربراہ، جبران جمشید نے کہا کہ مائیکرو سافٹ طلبہ کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دیتا ہے کیونکہ ہم پاکستان کے ای لرننگ  وژن کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی میں ایل پی جی انسپکشن مہم شروع، ڈپٹی کمشنرزسے ہفتہ وار رپورٹ طلب

کراچی(پی پی آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ایل پی جی  انسپکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت کو ہر ممکنہ طور پر روکا جائے۔ ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نیز ڈی سی ضلع شرقی شہزاد فضل عباسی نے گلشن چورنگی پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن  لیتے ہوئے گلشن اقبال میں پانچ دکانیں سیل کردیں۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن شروع، داخلہ ٹیسٹ فیس میں بڑا اضافہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے  ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کر دیا  ہے، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔نئے شیڈول کے مطابق بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے ہوگی، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں سے 2 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن 5 اگست سے شروع  ہے جبکہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور یو اے ای میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں

سعودی  تاجروں کا وفد کراچی فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کرے گا

 جدہ/کراچی(پی پی آئی)سعودی عرب کے تاجروں کا پندرہ رکنی وفد کراچی میں منعقدہ فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کرے گا،فوڈ ایگزبیشن   9 سے 11 اگست تک جاری رہے گی،پاکستان کا دورہ کرنے والے تاجروں کیلئے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بریفنگ کا اہتما م کیا گیا، جس میں قونصل جنرل اور کمرشل قونصلر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں