اسلحہ برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور

بنگلادیش کا واقعہ جعلی حکومت کیلئے ٹریلر، شریف خاندان بھی تیاری پکڑلے:بیرسٹر سیف

شہر قائدکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ

مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، بلوچستان میں احتجاج، دھرنے جاری

لاہور کی عدالت پیشی کیلئے آئے اسد عمر کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 اسلحہ برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کیخلاف اسلحہ بر آمدگی، ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔رؤف حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی، رؤف حسن کے وکلا علی بخاری، علی ظفر  اور پراسیکیوٹر راجا نوید میں عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزید پڑھیں

بنگلادیش کا واقعہ جعلی حکومت کیلئے ٹریلر، شریف خاندان بھی تیاری پکڑلے:بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر نے کہا ہے کہ  بنگلادیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لیے ایک ٹریلر ہے، شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری  پکڑ لے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی نوید ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں

شہر قائدکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقوں میں جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔بدھ کے روز دادو، لاڑکانہ، سکھر اور قمبر شہداد کوٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں 11 اگست سے بارشوں کا نیا سپیل بھی آنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تحصیل مئیر اور چیئرمین کا اعزازیہ 100 فیصد بڑھایا جائے گا جبکہ تحصیل مئیر کا اعزازیہ 40 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار کیا جائے گا، محکمہ خزانہ کے مطابق نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل چیئرمین کا اعزازیہ 20 ہزارسے بڑھا کر 30 ہزار تک کیا جائیگا۔خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ منتخب نمائندوں کی اجرت اور الاؤنس رولز 2022 میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، بلوچستان میں احتجاج، دھرنے جاری

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچستان حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے جس کی وجہ سے گوادر اور کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی شہروں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔مظاہرین کی جانب سے احتجاج، دھرنوں اور حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی وجہ سے شاہراہوں کی بندش کے باعث خوردنی اشیا کے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کوئٹہ میں 200 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے والے ایرانی تیل کی قیمت 350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور کی عدالت پیشی کیلئے آئے اسد عمر کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل

لاہور(پی پی آئی)عدالت پیشی کیلئے آئے اسد عمر کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سانحہ 9مئی کے مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے لاہور  آئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کے وکیل  نے بتایا ہے کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں دل کی تکلیف ہوئی،اسد عمر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں