وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور تیس مار خان ہیں:، رانا ثناء اللہ

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اگست دوپہر دوبجے طلب

’فال آف ڈھاکہ پارٹ 2‘ شیخ حسینہ کی جلاوطنی پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے تبصرے

اسرائیل, حزب اللہ کشیدگی پر لبنان میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

عالمی بینک پاکستان کو 8 ارب، 70 کروڑ ڈالر کا قرض دینے پر رضامند

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے صرف تنخواہیں لے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور تیس مار خان ہیں:، رانا ثناء اللہ

لندن(پی پی آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے کا معاملہ زیر غور نہیں۔لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر مل کر بیٹھنا چاہیے، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بلز میں کمی لائی جاسکے۔ آئی پی پیز کو دیے جانے والے پیسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور تیس مار خان ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے بیانات کچھ اور ہوتے ہیں اور میٹنگز میں مؤقف مختلف ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن معاملات میں کے پی کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ان میں تعاون ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اگست دوپہر دوبجے طلب

لاہور(پی پی آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست دوپہر دوبجے طلب کرلیاہے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

مزید پڑھیں

’فال آف ڈھاکہ پارٹ 2‘ شیخ حسینہ کی جلاوطنی پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے تبصرے

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہونے اور بنگلہ دیشی آرمی چیف کی جانب سے عبوری حکومت بنانے کے اعلان کے بعد پاکستان میں اس نئی سیاسی صورتحال پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے اور اظہار خیال کررہے ہیں۔ ایکس پر مغیز علی نامی صارف نے لکھا کہ گولیاں سینے چھلنی نہ کر سکیں، طاقت عوام کے سر نہ کچل سکی، نوجوانوں کے دلوں میں آزادی کی آگ نے انقلاب کی نئی شمع جلا دی۔ایک اور صارف نے کہا کہ بالآخر پاکستانی سپورٹرز جیت گئے، اور بھارتی پپٹ شیخ حسینہ واجد ہار گئی۔صارفہ ثنا میر کہتی ہیں کہ حسینہ واجد  مستعفی ہوچکی ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد نے حق مانگنے والے طلبہ کو رضا کار کا خطاب دیا، بنگلا دیش میں رضا کار کا مطلب وہ لوگ جنہوں نے 71 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیا تھا۔ صحافی اسد علی طور  نے کہا مزاحمت کے خلاف بنگلادیش نے تاریخ رقم کردی ہے۔صحافی علینہ شگری کہتی ہیں کہ بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ عوام نے توڑ دیا ہے۔وقار خان نامی صارف نے لکھا کہ بنگلادیش کا ظلے شاہ، اپنی جان دے کر قوم کو جگا گیا۔معروف صحافی فریحہ ادریس نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فال آف ڈھاکہ، پارٹ 2۔

مزید پڑھیں

اسرائیل, حزب اللہ کشیدگی پر لبنان میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

بیروت(پی پی آئی)حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور مشرق وسطی کی بدلتی صورت حال پر لبنان میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔متعدد ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں،سیکڑوں پاکستانی ورکرز لبنان میں این جی اوز سے منسلک ہیں البتہ طلبا کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، سفارت خانہ کے مطابق وہ  پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں

عالمی بینک پاکستان کو 8 ارب، 70 کروڑ ڈالر کا قرض دینے پر رضامند

اسلام آباد(پی پی آئی)عالمی بینک نے اگلے 5 سال کے دوران پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض  دینے پر رضامند ی ظاہر کی ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے فنڈز پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 جاری منصوبوں پر خرچ کے جائیں گے، جن کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔، ان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے، سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالر اور سندھ میں ہاؤسنگ کے منصوبے کے لیے بھی 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔اس کے علاوہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46 کروڑ ڈالر، کے پی میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی منصوبے کیلئے 45 کروڑ ڈالر، خیبر پختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔ اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر، پنجاب کے دیہات میں فراہمی آب کیلئے 44 کروڑ ڈالر، تربیلا فور توسیعی منصوبے کے لیے  عالمی بنک39 کروڈ ڈالردے گا۔

مزید پڑھیں

 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے صرف تنخواہیں لے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے صرف تنخواہیں لے رہے ہیں، وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ سائبر کرائم ونگ بند کردیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایف آئی کو یہ نہیں پتا چلا کہ مبینہ جعلی ویڈیو پہلے فیس بک پر اپلوڈ کی گئی تھی جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ویڈیو پہلے ’ایکس‘ پر چلائی گئی۔عظمی ایف آئی اے والے ابھی تک کسی فیس بک اکاؤنٹ کو ٹریس نہیں کرسکے۔ آج مجھے عدالت میں رونا آگیا، تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے، سارے کام چھوڑ کر عدالت میں تاریخ پر آتی ہوں۔انہوں نے کہامیرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹس اپلوڈ کی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک بات تو طے ہے کہ میں اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

مزید پڑھیں