جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا بھارتی پنجاب میں کشمیر طالب علم کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل پاکستان میں یوم استحصال منایا جائے گا

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا شہدائے پونچھ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کل منایا جائیگا

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کل منایا جائیگا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا بھارتی پنجاب میں کشمیر طالب علم کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں سی جی سی کالج میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم عماد احمد شیخ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیراسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا عماد احمد شیخ گریجویشن سال دوم کا طالب علم تھا۔جے کے ایس اے کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر اوشیبہ بشیر نے ان کی پراسرار موت کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔جے کے ایس اے نے کہا کہ ایک آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن نے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکام سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں

کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل پاکستان میں یوم استحصال منایا جائے گا

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کل (5اگست کو) یوم استحصال منائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندرمودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو آئین کی دفعہ370کو منسوخ کر کے مسلم اکثریتی علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ریاست کو نئی دہلی کے زیرکنٹرول دو علاقوں میں تقسیم کردیاتھا۔مذکورہ دفعہ کی منسوخی سے بھارت کے لوگوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جائیداد یں خریدنے اور وہاں مستقل طور پر آباد ہونے کا حق حاصل ہوا۔ کشمیریوں کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے ناقدین نے بھی اس اقدام کو مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوؤں کو آبادکرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش قراردیاہے۔اس متنازعہ اقدام کے ردعمل میں حکومت پاکستان نے 2020میں 5اگست کو یوم استحصال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ اب اس دن کو پاکستان میں ہر سال ”یوم استحصال کشمیر”کے طورپر منایا جاتا ہے۔اس سال وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اس دن پاکستانی اور کشمیری قیادت کی مشترکہ مرکزی تقریب کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا ء اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی جنہوں نے وزیراعظم کو تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ایکس پر پی ٹی وی نیوز کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف 5 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد کا دورہ کریں گے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم یوم استحصال کے حوالے سے اہم پالیسی بیان دیں گے تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔یوم استحصال کے دیگر پروگراموں میں خصوصی واک کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریبات شامل ہیں۔پی ٹی وی نیوز کی پوسٹ میں کہا گیاکہ کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے اور مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ مسلم لیگ نون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ یوم استحصال کے موقع پر تنازعہ جموں و کشمیر، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں اور بھارت کے وعدوں کی خلاف ورزی کو اجاگر کیا جائے گا۔رواں ہفتے کے اوائل میں پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبا ؤڈالے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے، وادی میں مظالم بند کرے اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے سازگار حالات پیدا کرے۔یہ مطالبہ جمعہ کواسلام آباد میں دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارت کاروں کے لیے بریفنگ کے دوران کیاگیاجہاں سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کی تفصیلات بتائیں اوربین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور امن و سلامتی کے تناظر میں اگست 2019کے بھارتی اقدامات کے اثرات پر بات کی۔

مزید پڑھیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کا شہدائے پونچھ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے سیالان پونچھ قتل عام کے شہداء کو ان کے26ویں یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے 3اور 4اگست 1998کی درمیانی شب ضلع پونچھ میں سرنکوٹ کے علاقے سیالان میں شہید امتیاز احمد شیخ المعروف میجر گل کے خاندان کے 19افراد کو شہید کیاتھا۔ شہداء میں خواتین اوربچوں سمیت لسہ شیخ، احمد دین شیخ اور حسن محمد کے اہلخانہ شامل ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے آج اسلام آباد میں ایک بیان میں سیالان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کے اہل خانہ 26سال کے طویل عرصے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی فوج کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن مجرموں کو آج تک سزا نہیں ملی اور وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے سے ضرور آزادی حاصل کریں گے۔ حریت کنوینر نے بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر 5اگست کو یوم سیاہ اور یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنا موثر کردار ادا کرے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو رکوائے۔

مزید پڑھیں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کل منایا جائیگا

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں یوم استحصال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو کل منایا جائے گا۔وزیراعظم کو یوم استحصال کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔یوم استحصال پانچ اگست دوہزار انیس کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی اقدام کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کیلئے خصوصی دن کے طور پر منایا جاتاہے۔اس دن کے موقع پر جموں وکشمیر کا تنازع، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے وعدوں سے انحراف کو اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں ایک مرکزی تقریب کے انعقاد کی منظوری دی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری رہنما شرکت کریں گے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم کا کل مظفرآباد کا دورہ متوقع ہے۔وہ پانچ اگست دوہزار انیس کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرینگے۔وزیراعظم اس موقع پر ایک خصوصی پالیسی بیان بھی جاری کرینگے۔یوم استحصال کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی واک اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ریڈیوپاکستان اس دن کے موقع پر خصوصی نشریات میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنماؤں کی کوششوں، کشمیری عوام کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کے بارے میں حقائق نشرکرے گا۔

مزید پڑھیں

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے مالی سال 2023-24 کے دوران اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل  سے برآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی تجارتی اشیا کی برآمدات 10.54 فیصد اضافے سے 30.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔مالی سال 2023-24 میں درآمدات 0.84 فیصد کم ہوکر 54.73 بلین ڈالر رہ گئیں۔SIFC اور وزارت تجارت کی چوبیس گھنٹے کوششوں سے اردن، ازبکستان، لبنان اور مصر کی نئی منڈیاں گوشت کی برآمد کے لیے کھول دی گئی ہیں۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی زرعی برآمدات 5.8 بلین ڈالر سے 37 فیصد بڑھ کر 8 بلین ڈالر ہو گئیں۔ترقی کی اس سطح پر پہنچ کر پاکستان کا زرعی شعبہ رواں مالی سال میں 10 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کر سکتا ہے۔برآمدات میں نمایاں اضافہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور SIFC کے انقلابی اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔