جولائی میں دہشتگردی میں اضافہ، 108 افراد جاں بحق، 71  زخمی

اسلام آباد کے ا سکولوں میں ہفتے کی تعطیل ختم، خصوصی کلاسز متعارف کرا نے کا فیصلہ

مانسہرہ میں سیلابی ریلے سے تباہی، متعدد گھر اور دکانیں بہہ گئیں

 سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے دوسرے روز بھی بند

محکمہ داخلہ سندھ کا خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

 لینڈ سلائیڈنگ  سے رابطہ سڑکیں بند، شہریوں اور سیاحوں کومشکلات کا سامنا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جولائی میں دہشتگردی میں اضافہ، 108 افراد جاں بحق، 71  زخمی

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ جون میں معمولی کمی کے بعد جولائی کے دوران ملک بھر میں دہشت گردوں کے تشدد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک میڈیارپورٹ میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جولائی میں 79 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 108 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 71  زخمی ہوئے۔بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات کے ردعمل میں سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیاں تیز کر دیں اور جولائی میں کم از کم 50 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، دہشت گردی کے زیادہ تر حملے خیبر پختونخوا اور اس کے ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) میں ہوئے،۔بلوچستان میں 12 دہشت گردی کے حملوں میں 12 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے، سندھ کو 5 حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جولائی میں سب سے اہم پیش رفت 18 جولائی کو پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں القاعدہ کے رہنما امین الحق کی گرفتاری تھی۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مختلف کارروائیوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 اہم کمانڈروں کو ہلاک کیا، ان میں قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں نجیب عرف عبدالرحمن اور اشفاق عرف معاویہ، باجوڑ میں عرفان اللہ عرف عدنان، گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہ فیصل، شمالی وزیرستان میں نور رحمٰنشامل تھے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد کے ا سکولوں میں ہفتے کی تعطیل ختم، خصوصی کلاسز متعارف کرا نے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے ا سکولوں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرتے ہوئے  اسکولوں میں طالب علموں کے لیے خصوصی کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے باقاعدہ نوٹی فی کیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی کلاسز ہر ہفتے ہوا کریں گی، ان کلاسز میں زبان اور دیگر مہارتوں پر توجہ دی جائے گی، جن طالب علموں کو ضرورت  ہو گی انھیں ٹارگٹڈ مد د دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

مانسہرہ میں سیلابی ریلے سے تباہی، متعدد گھر اور دکانیں بہہ گئیں

بالا کوٹ(پی پی آئی)مانسہرہ میں ایک دن کے وقفے کے بعد مہ نورویلی میں تیز بارش اور دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ریلے میں متعدد گھر اور دکانیں بہہ گئیں۔مہانڈری کا مرکزی پل بہہ جانے کے بعد بنایا گیا متبادل راستہ بھی سیلاب کی نذر ہو گیا۔مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ناران میں موجود سیاح براستہ قراقرم ہائی وے واپسی کا سفر اختیار کریں کیونکہ مون سون کی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے مہانڈری پل کی بحالی میں وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں

 سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے دوسرے روز بھی بند

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی تقریبا تین سو کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے دوسرے روز بھی بند رہی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈپٹی کمشنر رامبن نے”ایکس“ پر لکھا ”شاہراہ ہنگنی اور میہد کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے تاہم بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں

محکمہ داخلہ سندھ کا خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)محکمہ داخلہ سندھ خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کی تجویز  پر غور کر رہاہے۔شکار پور پولیس نے قتل و غارت گری،اغوا برائے تاوان اور سڑکوں پر لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے بھاری انعامی رقم کی تجویز حکومت سندھ کو پیش کی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے خطرناک مجرموں کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواہے، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں اور ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے  سر کی قیمت میں اضافہ ممکن ہے۔

مزید پڑھیں

 لینڈ سلائیڈنگ  سے رابطہ سڑکیں بند، شہریوں اور سیاحوں کومشکلات کا سامنا

گلگت/   بلتستان(پی پی آئی)شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ نے جہاں رابطہ سڑکیں بند کردی ہیں وہیں شہریوں اور سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کے مطابق  ناران میں پھنسے سیاحوں کو براستہ گلگت واپس روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں