کوئٹہ(پی پی آئی)جمعیت علما اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ جمعیت نے تحریک شروع کی ہے، عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ مظاہروں میں شرکت کریں، ظالمانہ عمل کے خلاف آواز اٹھائیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اسماعیل ہانیہ کے قتل کے خلاف قراردادیں پیش کریں گے۔