کوئٹہ(پی پی آئی) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے منصوبہ ا اعلان کر دیا۔بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل کاکڑ نے بتایا کہ گھروں سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے منصوبے کے تحت نجی کمپنی کو سالانہ 90 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی کے اخراجات میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اخراجات کی نسبت تین گنا کم ہیں، نجی کمپنی سے سات سال کا جامع معاہدہ کیاہے منصوبے کا افتتاح اگست کے وسط میں کیا جائے گا۔
Next Post
اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا
Thu Aug 1 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)جمعیت علما اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ جمعیت نے تحریک شروع کی ہے، عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ مظاہروں میں شرکت کریں، ظالمانہ عمل کے خلاف آواز اٹھائیں، قومی […]