اسلامی یونیورسٹی میں گرین یوتھ موومنٹ کی کلائمیٹ ایکشن ایجوکیشن ٹریننگ شروع

شانسی پختہ سرکہ نئے ذائقے پیدا کرتا ہے

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں 9 مئی کوجاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ

 شرح سود میں خاطر خواہ کمی کی توقع تھی، ایک فیصد کمی ناکافی ہے:کراچی چیمبر

اکیڈمی ریسرچ اسلامک سائنسز کے ساجد لطیف خان کو صدمہ

 22ہزار ٹرانزیکشنز کے ذریعہ2.41 ارب روپے کی ترسیلات زر وصول

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اسلامی یونیورسٹی میں گرین یوتھ موومنٹ کی کلائمیٹ ایکشن ایجوکیشن ٹریننگ شروع

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم کی گرین یوتھ موومنٹ کے تحت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کلائمیٹ ایکشن ایجوکیشن کریکولم اور ڈیجیٹل لرننگ پورٹل پر تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ پروگرام برٹش کونسل پاکستان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن-ایچ ای سی کی منیجنگ ڈائریکٹر  نور آمنہ ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق اس تربیتی پروگرام کا آغاز موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور نوجوانوں کی قیادت میں اقدامات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

شانسی پختہ سرکہ نئے ذائقے پیدا کرتا ہے

تائی یوان، چین، 29 جولائی 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– جب لوگ چین کے صوبے شانسی کے بارے میں سوچتے ہیں تو 3 ہزارسال قدیم کی تاریخ کے ساتھ ہی قدیمی ”پختہ سرکہ”  بھی ذہن میں آتا ہے۔ یہ انوکھا سرکہ، جو اپنے کھٹے، خوشبودار مگرمیٹھے، نرم اور تازہ ذائقوں کے ساتھ شناخت کیاجاتا ہے نیزتیاری کے دوران پانچ اہم مراحل اور 82 طریقوں سے گزرتا ہے۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں ایک سال سے لے کر دس سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ چین کے صوبے شانسی  میں یہ کہاوت زبان زد عام ہے کہ ”آپ کے گھر میں تھوڑا سا سرکہ ہے تو  ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ” شانسی میں سرکہ  سے صحت کے فوائد کی دیرینہ روایت کی عکاسی کرتی ہے۔ حالیہ برسوں میں، شانسی نے سرکہ پر مبنی صحت کی مصنوعات،فوڈ میڈیسن  اور ہومولوجی مصنوعات متعارف کروائی ہیں، جس سے شانسی پختہ سرکہ  سے صحت کو پہنچنے والے فوائد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پختہ سرکہ کے روایتی ذائقے کو محفوظ رکھتے ہوئے، شانسی نے سرکہ کی ثقافت کو گہرائی سے دریافت کیا ہے، جس کی وجہ سے ٹرینڈنگ مصنوعات کا ظہور ہوا۔ ان میں ”پختہ سرکہ آئس کریم” شامل ہے، جو ایک خوشگوار ذائقہ پیدا کرنے کے لئے سرکہ اور کریم کو یکجا کرتی ہے، اور ”پختہ سرکہ پکوان ” جس میں پختہ سرکہ کے ساتھ دھوئیں والی مچھلی، اور سرکہ سے بھیگے ہوئے اخروٹ جیسے پکوان شامل ہیں۔ یہ پکوان نہ صرف روایتی ذائقوں کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ سرکہ کی صحت کو فروغ دینے والی خصوصیات کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ شانسی پختہ سرکہ کی روایتی پیداواری تکنیک اور ثقافتی ورثے کو مکمل طور پر ظاہر کرنے کے لئے، شانسی نے سرکہ کے عجائب گھر اور سرکہ کے باغات قائم کیے ہیں، اور پنگیاو اور تائییوان جیسے مشہور سیاحتی مقامات میں سرکہ ورکشاپس کھولی ہیں۔ یہ اقدامات ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو شانسی کی سرکہ ثقافت کو سمجھنے اور اس قومی ناقابل فہم ثقافتی ورثے کی دستکاری کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ماخذ: سنہوا نیوز ایجنسی کے نیوز اینڈ انفارمیشن سینٹر کی شانشی شاخ

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں 9 مئی کوجاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں 9 مئی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی بیواؤں کو دی جائینگی، جاوید اکاخیل،سکندر، محمد بلال،ابرار احمد اور جاوید گل کی بیواؤں کو مخصوص نشست دی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

 شرح سود میں خاطر خواہ کمی کی توقع تھی، ایک فیصد کمی ناکافی ہے:کراچی چیمبر

راچی(پی پی آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو اُمیدوں کے برعکس ایک فیصد کم کرکے 19.5 فیصد کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ کے سی سی آئی شرح سود میں خاطر خواہ کمی کی توقع کر رہا تھا لیکن بدقسمتی سے صرف ایک فیصد کمی کی گئی جس میں 300 سے 500 بیسس پوائنٹس کی کمی ہونی چاہیے تھی۔100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پالیسی ریٹ اب 19.5 فیصد ہے جو کہ اب بھی بہت زیادہ ہے لہٰذا اسے مزید کم کرنا چاہیے اور فوری طور پر سنگل ڈیجٹ لاتے ہوئے 7 سے 8 فیصد کے درمیان ہونا چاہئے جو خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے برابر ہو۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ تاجر برادری سود کی شرح کو سنگل ڈیجیٹ پر دیکھنا چاہتی ہے جس سے یقینی طور پر قرضے لینے کی حوصلہ افزائی ہو گی اور کاروباری لاگت میں کمی کی وجہ سے توسیع کو فروغ ملے گا جو یقیناً معیشت کے لیے سازگار ثابت ہوگا۔یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے مؤقف میں نرمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ یہ مسلسل دوسری کمی ہے۔

مزید پڑھیں

اکیڈمی ریسرچ اسلامک سائنسز کے ساجد لطیف خان کو صدمہ

کراچی(پی پی آئی)اکیڈمی فار دی ریسرچ آف اسلامک سائنسز پاکستان کے سابق صدر ساجد لطیف خان کے چھوٹے بھائی آصف لطیف خان (شانی بھائی) کا پیر کی صبح مقامی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق  نمازجنازہ فاروق اعظم مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین محمد شاہ  قبرستان  ہوئی۔تجہیز و تدفین میں رشتہ داروں۔ دوست احباب اور اہل علاقہ نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔اکیڈمی فار دی ریسرچ آف اسلامک سائنسز پاکستان کے عہدے داروں ڈاکٹر نجیب اللہ خان، سید واجد علی شاہ، شاکر، سلیم بابو، رائل نف یونین کے صدر فرحان  احمد اور دیگر نے  ساجد لطیف خان تعزیت کی ہے۔

مزید پڑھیں