کراچی(پی پی آئی)اکیڈمی فار دی ریسرچ آف اسلامک سائنسز پاکستان کے سابق صدر ساجد لطیف خان کے چھوٹے بھائی آصف لطیف خان (شانی بھائی) کا پیر کی صبح مقامی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق نمازجنازہ فاروق اعظم مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین محمد شاہ قبرستان ہوئی۔تجہیز و تدفین میں رشتہ داروں۔ دوست احباب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اکیڈمی فار دی ریسرچ آف اسلامک سائنسز پاکستان کے عہدے داروں ڈاکٹر نجیب اللہ خان، سید واجد علی شاہ، شاکر، سلیم بابو، رائل نف یونین کے صدر فرحان احمد اور دیگر نے ساجد لطیف خان تعزیت کی ہے۔