حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات ہوں: بیرسٹر سیف

اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج

 حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات ہوں: بیرسٹر سیف

ایبٹ آباد،گلیات میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار

 پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

 آل پاکستان اسکاوٹس اوپن گروپس انٹیگرل کانفرنس میں شیڈاسکاوٹس اوپن گروپ  بھی شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات ہوں: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ جو چور بیٹھے ہیں ان کی خواہش یہی ہے کہ پی ٹی آئی پر ایسی ہی آزمائش رہے، انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، یہ ہمارے لئے ایک گھنٹے کی مار ہیں،  اگر ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم ملک کے مفاد کیخلاف کام کر رہے ہیں تو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے اختلافات ہوں تاکہ یہ مزے کرتے رہیں، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں

اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے کہا کہ میں نے یو ایس بی دیکھی ہے، جن لوگوں نے تقاریر کی ہیں وہ قصور وار ہیں، جج صاحب نے اپنا ذہن واضح کر دیا ہے لہٰذا مذکورہ عدالت عبوری ضمانت کی درخواستیں نہیں سن سکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے کیس ٹرانسفر کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں

 حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات ہوں: بیرسٹر سیف

 پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ جو چور بیٹھے ہیں ان کی خواہش یہی ہے کہ پی ٹی آئی پر ایسی ہی آزمائش رہے، انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، یہ ہمارے لئے ایک گھنٹے کی مار ہیں،  اگر ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم ملک کے مفاد کیخلاف کام کر رہے ہیں تو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے اختلافات ہوں تاکہ یہ مزے کرتے رہیں، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں

ایبٹ آباد،گلیات میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار

ایبٹ آباد(پی پی آئی)ایبٹ آبادشہر اورگلیات میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا۔جبکہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو نالوں اور سلائیڈنگ ایریاز سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

 پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد  نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری  50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوگئے،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں 2 خواتین کی پہلے ضمانت ہو چکی ہے، عروبہ کومل تو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔۔خیال رہے کہ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں

 آل پاکستان اسکاوٹس اوپن گروپس انٹیگرل کانفرنس میں شیڈاسکاوٹس اوپن گروپ  بھی شریک

 مینگورہ(پی پی آئی) مینگورہ مکان باغ میں اخپل کور (اپنا گھر)فاونڈیشن کی دعوت پرپہلی آل پاکستان اسکاوٹس اوپن گروپس انٹیگرل کانفرنس میں شیڈاسکاوٹس اوپن گروپ کے اسکاوٹس ٹرینر  ممتاز انصاری وسیکریٹری یعقوب مفکر بھی شریک ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق شیڈاسکاوٹس اوپن گروپ کے اسکاوٹس ٹرینر  ممتاز انصاری وسیکریٹری یعقوب مفکرنے کامیاب  اوپن گروپس انٹیگرل کانفرنسکے انعقاد پراخپل کور (اپنا گھر)فاونڈیشنکا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں