شہر قائد کے بیشترعلاقو ں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب‘حادثات میں اضافہ

 حکومت حالات کو  جان بوجھ کرخود خراب کررہی ہے‘ ڈاکٹرعبدالمالک  بلوچ

پیرس اولمپکس کا آغاز،گوگل نے خصوصی ڈوڈل تیار کرلیا

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کیلئے عالمی رہائی مہم چلائے گی

عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے مظالم رکوائے:مشعال ملک

 مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے، روزگاری میں 12 فیصد اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

شہر قائد کے بیشترعلاقو ں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب‘حادثات میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، سوک سینٹر پل کے نیچے نصف درجن کھلے میں ہول حکام کی کارکردگی کا منہ چڑا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایم اے جناح روڈ،چندریگر روڈ،سولجر بازار، اولڈ سٹی ایریا،نارتھ کراچی، نیو کراچی،فیڈرل بی ایرا،لیاقت آباد،سرجانی،اورنگی،لانڈھی،کورنگی،ملیر سمیت  شہرکی مرکزی شاہراہوں، گلیوں،رابطہ سڑکوں میں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولز میں گر کر زخمی ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

 حکومت حالات کو  جان بوجھ کرخود خراب کررہی ہے‘ ڈاکٹرعبدالمالک  بلوچ

کوئٹہ(پی پی آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ طاقت کا استعمال غیرضروری غیر جمہوری اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے سابق وزیراعلیٰ نے مستونگ میں دو نوجوانوں کی شہادت اور متعددکو زخمی کیے جانے پر افسوس‘ خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے انہیں حراساں کرنے کو قابل نفرت عمل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بلاجواز حالات کو خود خراب کررہی ہے۔کوئٹہ اور کراچی سے گوادر جانے والے قافلوں میں رکاوٹ ڈالنے کا عمل فوری طور پر روکااور باعزت طریقے سے گوادرجانے دیاجائے قافلوں کو روکنے کے سنگین نتائج برآمدہونگے جس کی ذمہ داری وفاقی اوربلوچستان حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے مستونگ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین سے ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترعلاج فراہم کرنے اور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں

پیرس اولمپکس کا آغاز،گوگل نے خصوصی ڈوڈل تیار کرلیا

کراچی(پی پی آئی)انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے سمر اولمپک گیمز پیرس 2024کیلئے خصوصی ڈوڈل تیار کیا ہے جو گوگل کے ہوم پیج پر دکھائی دے رہا ہے۔ڈوڈل پر کلک کرنے کی صورت میں صارفین کے سامنے موجودہ معلومات اور 2024کے پیرس سمر اولمپک گیمز کے ساتھ ساتھ نمایاں مقابلوں اور خبروں پر مشتمل صفحہ آجاتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گوگل ہوم پیج پر ڈوڈل تصویر میں کچھ کارٹون جانور دکھائے گئے ہیں جو پیرس اولمپکس میں کھیلے جانے والے مختلف کھیلوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔گوگل دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات اور اہم شخصیات کے خاص دنوں کے حوالے سے اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈوڈلز کیلیے شہرت رکھتا ہیواضح رہے کہ 2024کے پیرس سمر اولمپک گیمز 26 جولائی سے شروع ہیں اور 11 اگست کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کیلئے عالمی رہائی مہم چلائے گی

برسلز(پی پی آئی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے ممتاز کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی جان بچانے کیلئے عالمی رہائی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔جے کے ایل ایف نے کہا  ہے کہ بھارتی حکومت   یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے باضمیر لوگوں سے9اگست کو دعائیہ مجالس، جلسوں، احتجاجوں، کانفرنسوں اور پرامن مظاہروں میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔۔

مزید پڑھیں

عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے مظالم رکوائے:مشعال ملک

اسلام آباد (پی پی آئی)حریت پسند رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے حصول کے لیے قابض افواج کے مظالم کو برداشت کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم رکوائے، پاکستان خطے کی مظلوم آبادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ پی پی آئی کے مطابق    ایک وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے  فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کشمیری تارکین وطن کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں

 مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے، روزگاری میں 12 فیصد اضافہ

جموں (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست میں مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے ہیں کیونکہ ریست میں آبادی کا توازن بگاڑنے کیلئے غیر مقامی افراد کو لایا جارہاہے جو روزگار،کاروبار میں چھا رہے ہیں ریاستی سپورٹ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 10 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں جو ذہنی دباؤکے باعث منشیات کے عادی یا خودکشی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں