بارہمولہ میں ایم بی بی ایس طلباء کاقابض حکام کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

سنبل میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

بھارت آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا: زاہد صفی

5 اگست کشمیریوں کے لیے یوم استحصال، یوم سوگ اور یوم سیاہ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں: محمد عاقب

نعیم احمد خان صبرو استقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں: نیشنل فرنٹ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بارہمولہ میں ایم بی بی ایس طلباء کاقابض حکام کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے ایم بی بی ایس کے سینکڑوں طلباء نے حکام کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے احتجاجی طلبا ء جی ایم سی کے احاطے میں جمع ہوئے اور ماہانہ وظیفے میں اضافے سمیت اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ ایم بی بی ایس طلبا نے کہا کہ حکام کی طرف سے ان کے مطالبات کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔جی ایم سی بارہمولہ میں ایم بی بی ایس کے طالب علم عادل نے بتایاکہ ہمیں ماہانہ صرف 12000 روپے کا وظیفہ ملتا ہے جو ایک غیر ہنر مند مزدور کی اجرت سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ہمارے کام کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے یہ انتہائی کم ہے اور اس میں فوری اضافے کی ضرورت ہے۔ عادل نے کہاکہ اگرچہ ہمیں گزشتہ دو سالوں سے یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ اضافے کا مطالبہ پورا ہو جائے گا لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

سنبل میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر (پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں پرانے پل کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 18سالہ نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ننیارا سنبل کا رہائشی نوجوان جس کی شناخت حذیف احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے،سنیچر کو سنبل میں دریائے جہلم میں ڈوب گیاتھا۔ عہدیدارنے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے نوجوان کی تلاش شروع کردی تھی۔ تاہم لاش برآمد نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ہفتے کی شام کو ختم کر دیا گیا اور اتوار کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا اور سخت کوششوں کے بعد لاش نکال لی گئی۔

مزید پڑھیں

بھارت آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا: زاہد صفی

اسلام آباد(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زاہد صفی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے کے لیے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے جو کہ دہشت گردی اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو اسرائیلی طرزپر ایک فوجی چھاؤنی بنا دیا ہے اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے اور کشمیری اپنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدارامن ناممکن ہے۔ حریت رہنما نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بی جے پی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے 5 اگست کو”یوم استحصال کشمیر”کے طور پر منائیں۔

مزید پڑھیں

5 اگست کشمیریوں کے لیے یوم استحصال، یوم سوگ اور یوم سیاہ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ 5اگست کشمیریوں کے لیے ایک اوریوم استحصال، یوم سوگ اور یوم سیاہ ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے علاقے پرفوجی محاصرہ مسلط کر دیاتھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی/آر ایس ایس کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق غصب کیے ہیں اور 5اگست 2019 کے اقدامات کشمیر کی منفرد شناخت، ثقافت، روزگار، ڈیموگرافی اور بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 5اگست کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدید تاریخ کا سب سے المناک، دردناک اور تباہ کن دنوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مظلوم کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ05 اگست کو مکمل ہڑتال کریں اوراسے یوم استحصال کشمیر اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی محاصرے کے پانچ سال مکمل ہونے پر انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب ہندوتوا قوتوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اس کے عوام کو تمام سیاسی، سماجی، ثقافتی، معاشی اور مذہبی حقوق سے محروم کر دیا تھا۔انہوں نے 5اگست کو کشمیریوں کے لیے یوم سوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا سانحہ بدترین ڈکیتی اور کشمیریوں کی شناخت، ثقافت اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ انہوں نے اس دن مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ 5اگست کے دن بھارت کی ہندوتوا حکومت نے اپنی تمام تر فوجی طاقت، وسائل اور اداروں کے ساتھ کشمیر پر حملہ کیا اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کئے۔عبدالرشید منہاس نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اس دن کشمیر میں ہندوتوا کی دہشت گردی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کریں۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک بہت بڑی جیل اور دنیا کا سب سے بڑا ٹارچر سیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے چپے چپے پر قاتل فوجی تعینات ہیں اور گزشتہ پانچ سال سے مسلسل محاصرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019سے قابض فورسز نے سینکڑوں کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو گرفتار کیا ہے جو جھوٹے مقدمات میں مقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت کی جیلوں میں نظر بند ہیں۔

مزید پڑھیں

کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں: محمد عاقب

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عاقب نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیرعالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد عاقب نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں قتل و غارت، گرفتاریاں اور پرتشدد کارروائیاں ایک معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی آواز کونہ پہلے دبایا جا سکا اورنہ آئندہ دبایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے حق کیلئے اٹھائی جانے والی کشمیریوں کی آواز کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے منصوبے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔محمد عاقب نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتی اور کشمیریوں کے پاس جدو جہدجاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دے۔ محمد عاقب نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی منظورشدہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کشمیری عوام کی مدد کریں۔

مزید پڑھیں

نعیم احمد خان صبرو استقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں: نیشنل فرنٹ

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل فرنٹ نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربندی کے سات سال مکمل کرنے پر پارٹی سربراہ نعیم احمد خان کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل فرنٹ کے ترجمان محمد حسیب وانی نے پارٹی چیئرمین کی مسلسل نظربندی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سات سال سے نظر بند ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی عدالت میں اس کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے انکی نظربندی کو بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نعیم احمد خان اور دیگر کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری مقبوضہ خطے میں اختلاف رائے کو دبانے کی مودی حکومت کی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نعیم احمد خان بھارتی مظالم کے باوجود صبرواستقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نعیم احمد خان اور دیگر کشمیری رہنماؤں بشمول شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور دیگر کو جدوجہد آزادی میں ان کے شاندار کردار اور استصواب رائے کے مطالبے پر سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری کشمیری قوم حق خودارادیت کے اپنے مطالبے پر قائم ہے تاکہ خطے کے لوگوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کاموقع دیا جا سکے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں جنہیں قابض حکام نے اگست 2019سے پہلے اور اس کے بعد غیر قانونی طور پر گرفتار کیا تھا۔دریں اثنا نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ 5اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منائیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گاکیونکہ بھارت کی نسل پرست حکومت نے اس دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ یکطرفہ اقدام کشمیریوں کی شناخت، ثقافت اور حقوق پر ایک ظالمانہ حملہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کو نہ تو ماضی میں تسلیم کیا ہے اور نہ مستقبل میں کریں گے۔

مزید پڑھیں