دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے،مریم نواز شریف

پاکستان آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا پختہ عزم رکھتا ہے،سیکرٹری خارجہ

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان

صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت 5 اگست تک ملتوی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد (پی پی آئی)دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرلPATRICIA-SCOTLAND پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ ایمبیسڈر شفقت علی نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔سیکرٹری جنرل سکاٹ لینڈ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت کابینہ کے ارکان نوجوان رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی۔سیکرٹری جنرل کے دورے کے دوران فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔

مزید پڑھیں

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے،مریم نواز شریف

لاہور (پی پی آئی)پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد میں عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔آج ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار کیا۔انہوں نے زوردیا کہ آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کے صاف پانی سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان آسیان اور رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا پختہ عزم رکھتا ہے،سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد (پی پی آئی)سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے علاقائی امن، سلامتی اور تعاون کیلئے پختہ عزم اور پاکستان کی طرف سے آسیان اور اس کے رکن ملکوں سے تعلقات کو دی جانے والی اہمیت پر زوردیا ہے۔لاڈس کے شہر VIENTIANE میں ہونے والے اکتیسویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے علاقائی یکجہتی اورخوشحالی کیلئے آسیان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔سیکرٹری خارجہ نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں تنازعات سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور دھڑے بندی کی سیاست کی بجائے بات چیت اور اجتماعت پرزوردیا۔انہوں نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کی حالت زار پرروشنی ڈالی اورغزہ اور افغانستان سمیت تنازعات والے علاقوں سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔  

مزید پڑھیں

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں ہفتہ وار اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کم آمدن طبقہ پر کم سے کم بوجھ ڈالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت کے ٹیکس اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کرنے پر وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ زرعی شعبے کو ٹیکس کے نظام میں لانے کیلئے قانون سازی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس سے باہر اور کم ٹیکس دینے والے طبقہ کو ٹیکس نظام میں لائے بغیر ہم محصولات میں یقینی اعدوشمار اور آسانی حاصل نہیں کرسکتے جو اقتصادی استحکام کیلئے ضروری ہے۔کاروباری برادری کو آسانیوں سے متعلق محمد اورنگز یب نے کہا کہ اب تک اڑسٹھ ارب روپے مالیت کے ریفنڈز کی ادائیگی کی گئی ہے

مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قابل ذکر آبادی ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہے۔ عالمی سطح پرچھ کروڑ ہیپاٹائٹس سی کے کیسز میں سے ایک کروڑ افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بحیثیت قوم ہم نے آگاہی مہمات، ویکسی نیشن، جانچ اور علاج تک بہتر رسائی کے ذریعے وائرل ہیپاٹائٹس سے نمٹنے میں اہم پیش رفت کی ہے تاہم ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے۔ وزیراعظم نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پرُعزم ہے۔ ہماری توجہ جانچ اور علاج کے مراکز کی بہتری پر مرکوز ہو گی۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ فراہم کی جانے والی خدمات ہمارے شہریوں کی ضروریات کے مطابق ہوں۔محمد شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے سکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایچ سی وی سے متاثرہ افراد کی صحت وبہبود کو بہتر بنانا اور نقصانات کو کم کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں اس بیماری کے خاتمے اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔آئیے عالمی دن کے موقع پر ہم موذی مرض کے حوالے سے آگہی، وائرل ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی مدد اور اس بیماری کے بوجھ سے آزاد مستقبل کے لیے اپنی کوششوں میں متحد ہو جائیں۔ ہم سب مل کر ایک صحت مند اور زیادہ خوشحال قوم بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت 5 اگست تک ملتوی

کراچی(پی پی آئی)سٹی کورٹ انسانی  اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔وکیل صفائی نے درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے پہلے ہی ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ملزم صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ا سمگلنگ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، عدالت نے وکیل صفائی سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں