فوجی تنصیبات پر حملے کروانے والا اب معافی کیلئے گڑ گڑا رہا ہے, عظمیٰ بخاری

سب کے سامنے ہے کہ میانوالی کے لیڈرکو کس طرح ایوان میں پہنچایا گیا: محسن شاہنواز رانجھا

 موثر عوامی مہم کے بعد مفت بجلی اورپٹرول کی سہولت ختم کرنے  پر غور

 پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد، نوٹیفکیشن جاری

 سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

 پنجاب سے رواں ماہ 38 دہشتگرد گرفتار، ٹی ٹی پی کا تربیت یافتہ اور داعش کمانڈرشامل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 فوجی تنصیبات پر حملے کروانے والا اب معافی کیلئے گڑ گڑا رہا ہے, عظمیٰ بخاری

(24نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے, شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون بننے والا اب   معافی کیلئے گڑ گڑا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا  اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جس نے آج تک 9 مئی کے حملوں کی مذمت نہیں کی وہ جیل سے نکلنے کے لیے پینترے بدل رہا ہے، درجن بھر ناکام تحریکیں فلاپ بیانئے اور روزانہ کے کٹھ پتلی شو کے بعد سرنڈر کرنا ہی بنتا تھا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دو سال سے جو بہروپیا کہہ رہا تھا میں قوم کی جنگ لڑ رہا ہوں آج وہ پاؤں پکڑ رہا ہے، پی پی آئی کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہداء کے مجسمے جلانے والے اور ان کا تمسخر اڑانے والے کسی رحم اور معافی کے مستحق نہیں ہیں، جن شہداء کے مجسمے جلائے انکے لواحقین آج بھی نظام عدل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

سب کے سامنے ہے کہ میانوالی کے لیڈرکو کس طرح ایوان میں پہنچایا گیا: محسن شاہنواز رانجھا

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہونے پر کس طرح تحریک انصاف کو متعارف کرایا گیا یہ سب کے سامنے ہے، میانوالی کی اکلوتی نشست جیتنے والے کی پارٹی کو کس طرح ایوان میں پہنچایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے دور میں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، مسلم لیگ ن کے دوسرے رہنماؤں کے ساتھ بھی بے بنیاد مقدمات بنا کر ایسا ہی سلوک کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

 موثر عوامی مہم کے بعد مفت بجلی اورپٹرول کی سہولت ختم کرنے  پر غور

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی موثر مہم اور مطالبوں کے بعدتمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں  باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع  کے مطابق انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں، بیورو کریٹس، ججز، پارلمینٹرین سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے اور دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی،فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

 پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے کوڑا ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑاٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے اوربڑے کاروبار پر لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

 سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد(پی پی آئی)سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔

مزید پڑھیں

 پنجاب سے رواں ماہ 38 دہشتگرد گرفتار، ٹی ٹی پی کا تربیت یافتہ اور داعش کمانڈرشامل

لاہور(پی پی آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی نیپنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رواں ماہ 38 دہشت گرد گرفتار کئے۔ پی پی آئی کے مطابق لودھراں سے ٹی ٹی پی کا تربیت یافتہ اور بہاولپور سے داعش کا  کمانڈربھی پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں