بالی ووڈ کوریو گرافر فرح خان کی والدہ چل بسیں

پاکستان اور بنگلا دیش میں پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا

 کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں  کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نصف کراچی میں آج24 گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی معطل رہے گی

عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کھلنے پرعلماء کا احتجاج، تحریک چلانے کا انتباہ

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بالی ووڈ کوریو گرافر فرح خان کی والدہ چل بسیں

ممبئی(پی پی آئی) بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی ووڈ  فلم بچپن میں بطور اداکارکام بھی کیا تھا۔ میناکا ایرانی نے صرف دو ہفتے قبل ہی اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی۔فرح خان کی والدہ کے انتقال پرپاکستانی شوبزشخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان اور بنگلا دیش میں پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا

راولپنڈی(پی پی آئی)بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا،پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی۔

مزید پڑھیں

 کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں  کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

کپواڑہ/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نیریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک  اورکشمیری نوجوان  عبداللہ کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے عبداللہ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے کمکاری ماچھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

مزید پڑھیں

نصف کراچی میں آج24 گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی معطل رہے گی

راچی(پی پی آئی)سوئی سدرن انتظامیہ نے  اتوارکوشہر قائد میں گیس کی بندش کا اعلان کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے باعث آدھے کراچی میں 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن پائپ لائن جوڑنے کے کام کے باعث گیس سپلائی معطل کی جائے گی،28جولائی کی صبح5بجے سے29جولائی کی صبح5بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین کے لیے بھی گیس بند ہوگی، گیس سپلائی معطل ہونے سے سرجانی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز متاثر ہوں گے۔اس کے علاوہ منگھوپیر، قصبہ ٹاؤن، اورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بھی24گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ میں گیس بند رہے گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اتحاد ٹاؤن, کیماڑی, گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سپرہائی وے کے اطراف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہیگی, انہوں نے کہا کہ صارفین گیس کی عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرلیں۔

مزید پڑھیں

عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کھلنے پرعلماء کا احتجاج، تحریک چلانے کا انتباہ

عمرکوٹ(پی پی آئی) پریم نگرمیں  ایک اور شراب خانہ کھلنے پر علمائے کرام، شہری، سماجی و اقلیتی رہنما سراپا احتجاج بن گئے، احتجاجی مظاہرہ کیا تھربازار سے ریلی نکالی۔ علماء رابطہ کونسل کے رہنماؤں مولانا محمد یعقوب نعمانی، مفتی حماداللہ،عمران علی ، مفتی محمد نواز بجیر،مولانا صابر سومرو،قلیتی رہنماؤں ڈاکٹر کرشن،ارجن مالہی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے   بھرپور تحریک   کا عندیہ دیا۔

مزید پڑھیں

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

واشنگٹن(پی پی آئی)امریکی سینیٹ میں پاکستان اورچین مخالف بل پیش کردیاگیا، بل ری پبلکن سینیٹرمارکوروبیو نے پیش کیا۔،چین کے بڑھتے اثرورسوخ اورپاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مددکا وعدہ کیا گیا۔بل میں بھارت مخالف اقدامات پرپاکستان کی امدادروکنے کی تجویز  اوربھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان،نیٹو جیسے برتاو پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں