لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

ا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا  یوم شہاد ت منایا گیا

ویمن ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج ہوگا

نئے مالی سال میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 0.17 فیصد اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

لاڑکانہ(پی پی آئی) لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں کورکانی اور جکھرانی برادری کے درمیان رشتے کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، جب ایک گروپ نے مخالف کے گھر میں گھس کر گولیاں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچہ اور 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے پی پی آئی کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 5 سالہ وسیم، غلام فرید اور محبت علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹرچیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے  جاری کر دیاہے۔ روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 29 جولائی سے 2 اگست تک 6 ججز دستیاب ہونگے، جسٹس محسن اختر کیانی کی تعطیلات کے بعد واپسی ہوگئی، جسٹس محسن اختر کیانی 30 جولائی کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی لارجر بنچ میں سربراہی کرینگے۔آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔روسٹر کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز 29 جولائی سے 31 جولائی تک کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار تاحال موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

مزید پڑھیں

ا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

کراچی(پی پی آئی)ا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 جولائی 2024 کو منعقد ہو گا،پی پی آئی کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی روز ہی گورنرا سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں  پالیسی ریٹ فیصلے کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں

کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا  یوم شہاد ت منایا گیا

راولپنڈی(پی پی آئی)1948 میں تلپترا (آزاد کشمیر) میں مادر وطن کا جرات اور بہادری سے دفاع کرتے ہوئے شہادت کا درجہ پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 76 واں یوم شہاد ت  عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرعسکری قیادت اور مسلح افواج  نے  انھیں بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، ثابت قدمی اور جرات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے افسر ہیں۔

مزید پڑھیں

نئے مالی سال میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 0.17 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی)نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایاگیا ہیکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے 1.71 فیصد، بیف 0.93 فیصد،گڑ 0.89 فیصد، دال مونگ 0.84 فیصد، تازہ دودھ 0.45 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سگریٹ 0.12 فیصد مہنگے ہوئے۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 فیصد، پیاز 2.14 فیصد،کیلے 0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جب کہ آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت بھی 1.04 فیصد کم ہوئی۔

مزید پڑھیں