حضرت بری امام کا عرس 15 تا17 اگست منعقد ہوگا

 نادرا کو بحرین اور بغداد میں دفاتر قائم کرنیکی ہدایت

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی آج آسیان فورم میں شرکت کریں گے

 وزیر اعظم شہباز شریف 30 جولائی کو ایران جائیں گے

تبوک میں پاکستانی کو لوٹنے والے 2 شامی گرفتار

 پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 حضرت بری امام کا عرس 15 تا17 اگست منعقد ہوگا

راولپنڈی(پی پی آئی) مزار بری امام مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا ہے کہ حضرت بری امام کا عرس 15 تا17 اگست منعقد ہوگا ۔پی پی آئی کے مطابق عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے اور ملک بھر و بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں

 نادرا کو بحرین اور بغداد میں دفاتر قائم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے نادرا کو بحرین اور بغداد میں اپنے دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔  وفاقی محتسب کے سمندر پار پاکستانیوں کے شکایات کمشنر نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 70ہزار سے زائد پاکستانی اس ادارے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  وفاقی محتسب کے شکایات کمشنر آفس میں کوئی بھی اوورسیز پاکستانی وفاقی محکموں کی طرف سے ہونیوالی ناانصافی کیخلاف شکایات درج کروا سکتاہے۔

مزید پڑھیں

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی آج آسیان فورم میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(پی پی آئی)سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 27 جولائی کو لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک میں منعقد ہونے والے 31 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے  پریس بریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری خارجہ آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں ایشیا پیسفک خطے سے متعلق سیاسی اور سلامتی کے مسائل پر گفتگو اور اشتراک کے ذریعے اجتماعی حل کو فروغ دینے کے لیے بات چیت میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں

 وزیر اعظم شہباز شریف 30 جولائی کو ایران جائیں گے

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے ا سپیکر محمد باقر غالی باف کی دعوت پر 30 جولائی کو تہران کا دورہ کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق وہ نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے

مزید پڑھیں

تبوک میں پاکستانی کو لوٹنے والے 2 شامی گرفتار

تبوک /ریاض(پی پی آئی)تبوک پولیس نے ریاض پولیس کے تعاون سے ایک پاکستانی کو لوٹنے والے دوغیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے  جوشامی شہری  بتائے جاتے ہیں۔انھوں نے ایک پاکستانی کو روکا اور ہتھیار وں کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق  ملزمان کی شناخت وائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے کی گئی دونوں ملزمان مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

 پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ترقی کا یا انتشار، ہم پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا، پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو ملک میں انتشار پسند عناصر سرگرم ہوئے، آج سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو انتشار پسند عناصر نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے۔

مزید پڑھیں