لالی ووڈ فلم ’مستانی‘ 23 اگست کو ریلیز ہو گی

غیر یقینی صورتحال،بجٹ میں بھاری ٹیکسز، بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسیوں سے  مایوس

جائیدادوں کی نئی قیمتوں کے تعین کے بعد پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو ہو گا

 امریکی شہریوں کومقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے،افتخار حسین

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 لالی ووڈ فلم ’مستانی‘ 23 اگست کو ریلیز ہو گی

کراچی(پی پی آئی) لالی ووڈ فلم ’مستانی‘ 23 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔فلم کی کاسٹ میں آمنہ الیاس، عفان وحید، حرا خان، شاہنواز زیدی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں،پی پی آئی کے مطابق  فلم کے مصنف و ہدایت کار عثمان رضوی ہیں جبکہ فلمساز دانیہ نظامی ہیں، فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی سینماؤں میں ریلیز کرے گی۔

مزید پڑھیں

غیر یقینی صورتحال،بجٹ میں بھاری ٹیکسز، بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسیوں سے  مایوس

کراچی(پی پی آئی)کاروباری اداروں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو  خراب ترین قراردیا ہے،مسلسل سیاسی انتشار اور بجٹ میں نئے ٹیکسز کے بوجھ کی وجہ سے کاروباری ادارے شدید مایوسی کا شکارہیں۔ ایک  رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25کیلئے حکومت کا مالیاتی پلان کاروبار کیلئے موزوں نہیں ہے جبکہ بیشترکاروباری ادارے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں۔  85فیصد کاروباری ادارے موجودہ حکومت کے مالیاتی منصوبے کو “اچھا بجٹ” نہیں سمجھتے البتہ 11فیصد مینوفیکچررز اور 15فیصد سروس پرووائیڈرز نے کہاہے کہ بجٹ کاروبار دوست ہے۔ پہلی سہ ماہی کی طرح اس سہ ماہی میں بھی زیادہ تر کاروباری اداروں کا مسئلہ مہنگائی ہے اور 5میں سے 2تقریباً 37فیصد کاروباری ادارے چاہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے کمر توڑمہنگائی کی وجہ سے صارفین کی قوتِ خرید مسلسل کم ہورہی ہے۔ بہت زیادہ مہنگائی اورخراب کاروباری صورتحال کی وجہ سے 9فیصد آجروں خاص طورپر مینوفیکچررز کو دوسری سہ ماہی میں اپنی افرادی قوت کم کرنا پڑی۔ کیونکہ کاروباری ادارے پہلے ہی بالواسطہ اور بلا واسطہ طریقوں سے مختلف ریگولیٹری اقدامات اور ٹیکسز کے بوجھ کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہاکہ حکومت کو کاروباری اداروں کی آواز سننے اور اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

جائیدادوں کی نئی قیمتوں کے تعین کے بعد پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرے گا، جس کے بعد املاک کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ ہوجائے گا۔ آنے والے دنوں میں 50 سے زائد شہروں میں نئے نرخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باعث ایف بی آر نے گزشتہ سال پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس میں اضافہ نہیں کیاتھا۔ املاک کی قیمتیں، جو اس وقت مارکیٹ ویلیو کا تقریباً 75 فیصد ہیں، متوقع مارکیٹ ریٹ کے 90 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ ٹیکس اتھارٹی اس سے قبل 2018، 2019، 2021 اور 2022 میں چار مرتبہ جائیداد کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں

ا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو ہو گا

کراچی(پی پی آئی)ا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 جولائی 2024 کو منعقد ہو گا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر کو ہونے والے اجلاس میں ا سٹیٹ بینک کی مانیٹری کمیٹی پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرے گی،پی پی آئی کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی روز ہی گورنرا سٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں  پالیسی ریٹ فیصلے کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں

 امریکی شہریوں کومقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

واشنگٹن(پی پی آئی) امریکہ نے اپنے شہریو ں کو تشدد زدہ بھارتی ریاست منی پور سمیت ملک کے کئی دیگر علاقوں کے علاوہ مقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکہ محکمہ خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں ان علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کا ذکر کرتے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں جانے سے گریز کریں۔پی پی آئی کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منی پور، مقبوضہ جموں وکشمیر اور دیگر علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے ان علاقے کے سفر سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے،افتخار حسین

پشاور(پی پی آئی) ا ے این پی کے صوبائی صدر افتخار حسین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے،عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی بھی فیصلہ اس ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا،آپریشن عز م استحکام پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت ضروری ہونی چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے اپنے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی برسی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اعتماد میں لے اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔آپریشن کے حوالے سے پارلیمان،سیاسی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈروں کو اعتماد میں لیکر ہی مقاصد کامیاب ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں