یورپ کے روٹس فعالی تک پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ

ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے

جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے قافلوں کی اسلام آباد روانگی شروع

عمران خان جیل سے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب کی دوڑ میں شامل

شرمیلا فاروقی کی مکیش اور ایشا امبانی کے ہمراہ تصویر وائرل

والدین سے ناراض ہو کرگھر چھوڑنے والے بچوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبرپر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 یورپ کے روٹس فعالی تک پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اگست کی بجائے ستمبر میں ہونے کا امکان ہے، کیونکہ دلچسپی لینے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یورپ کے روٹس فعال ہوں تو مالیت کا درست اندازہ ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں کی جانچ پڑتال مکمل نہیں ہوسکی، تمام کمپنیاں کا ڈیو ڈیلیجنس ابھی جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دلچسپی لینے والی کمپنیوں کا کہنا ہے یورپ کے روٹس فعال ہوں تو مالیت کا درست اندازہ ہوگا تاہم حکومت پاکستان پی آئی اے کی یورپ فلائٹس فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔اس سلسلے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سمیت حکومت وزرا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں

ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے

ڈیرہ مرادجمالی(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مرادجمالی میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دوبھائی جاں بحق ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی  میں دوست ہوٹل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی، مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار دوبھائی محمد صابر بگٹی اورمحمد ابراہیم بگٹی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، مقتولین ڈاکٹر اسحاق بگٹی کے بھائی تھے جن کو چند روز قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے قافلوں کی اسلام آباد روانگی شروع

کراچی(پی پی آئی)مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شروع ہونے والے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے  قافلوں کی اسلام آباد روانگی شروع ہو گئی ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پُر امن دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گے اور ’حق دو عوام کو‘ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اسلام آباد  دھرنے میں شرکت کیلئے کارکنوں کے قافلے کو بذریعہ ٹرین رخصت کیا۔پی پی آئی کے مطابق  منعم ظفر خان نے نے کہا کہ جدوجہد حق دو کراچی سے شروع ہوئی تھی اب‘حق دو عوام کو’کے عنوان سے شروع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان جیل سے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب کی دوڑ میں شامل

lndn(پی پی آئی)سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان 10 سال قید کے باوجود آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چانسلر کے انتخابات روایتی طریقہ کار کے بجائے آن لائن ہوں گے۔ چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک عہدے پر فائز رہنے والے 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ سابق برطانوی وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ عام طور پر سیاست دانوں کو ہی چانسلر شپ دی جاتی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان بطور طالب علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔صرف یہی نہیں عمران خان 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

شرمیلا فاروقی کی مکیش اور ایشا امبانی کے ہمراہ تصویر وائرل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی ایشیا کے امیر ترین شخص اور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے ہمراہ تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ شرمیلا  کو پیرس میں  امبانی کے ہمراہ دیکھا گیاتصاویر فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ڈزنی لینڈ میں لی گئی ہیں۔ مکیش امبانی اس وقت اپنی اہلیہ نیتا  اور بیٹی ایشا کے ہمراہ پیرس میں  ہیں اورپیرس اولمپکس میں شرکت کریں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شرمیلا کو ایشا  کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

والدین سے ناراض ہو کرگھر چھوڑنے والے بچوں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبرپر

لاہور(پی پی آئی)چھوٹی چھوٹی باتوں پروالدین سے ناراض ہوکرگھر سے بھاگنے والے بچوں کی تعداد میں لاہورپہلے نمبر پرآگیا۔  ریلوے پولیس کے مطابق تین ماہ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سے چھیانوے بچوں کووالدین کے حوالے کیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق انچارج ہیلپ ڈیسک نورین کہتی ہیں گھرچھوڑنے والے بچوں زیادہ ترکم عمر بچے بچیاں شامل ہیں جو فون،لیپ ٹاپ اوردیگر فرمائشیں پوری نہ ہونے پر گھر چھوڑنے لگے ہیں

مزید پڑھیں