بی جے پی نے بجٹ میں مقبوضہ کشمیر کیلئے کچھ مختص نہیں کیا، عمر عبداللہ

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کل آسیان ریجنل فورم اجلاس میں شرکت کریں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی  پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پاکستانی جھنڈے کی حرمت کیلئے بھرپور مہم کا آغاز

اسٹیٹ بینک کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا منصوبہ

 طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی پی ٹی آئی کی ورکر نیلی پری گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 بی جے پی نے بجٹ میں مقبوضہ کشمیر کیلئے کچھ مختص نہیں کیا، عمر عبداللہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے تازہ بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ”اتحادی بچاؤ بجٹ“قرار دیا ہے۔ انہوں ں ے کہا کہ بجٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تمام اہم ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔عمر عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بجٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے سنگین مسائل کو قطی طور پر نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اس وقت سنگین مسائل درپیش ہیں جس میں بیروزگاری کی بلند ترین شرح بھی شامل ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات کو بھی حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں کہا کہ کشمیر ی عوام اس وقت پانی اور بجلی کے لیے ترس رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کل آسیان ریجنل فورم اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(پی پی آئی)سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 27 جولائی کو لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک میں منعقد ہونے والے 31 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے  پریس بریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری خارجہ آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں ایشیا پیسفک خطے سے متعلق سیاسی اور سلامتی کے مسائل پر گفتگو اور اشتراک کے ذریعے اجتماعی حل کو فروغ دینے کے لیے بات چیت میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی  پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پوسٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی میں تقریب کے دوران یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  مہمان خصوصی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل سمیع اللہ خان تھے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی جھنڈے کی حرمت کیلئے بھرپور مہم کا آغاز

اسلام آبا(پی پی آئی)پاکستان میں اعلیٰ شخصیات، سول سوسائٹی، عوا م اور سیاستدانوں کی جانب سے جھنڈے کی حرمت کے لیے بھرپور مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گذشتہ دنوں فرینکفرٹ میں افغان شہریوں اور پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستانی جھنڈے کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد، پاکستان نے جرمنی سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا منصوبہ

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے لیے کام کر رہا ہے، جو اس وقت  ابتدائی مرحلے میں ہے۔پہلے فیز میں 60 ممالک، بشمول مشرق وسطیٰ، کو پاکستان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ کیا جا سکے۔ اگلے سال راست نظام کو عرب مانیٹری فنڈ کے کراس بارڈر پیمنٹ سسٹم “بونا” کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق  اس طرح 60 ملین پاکستانی تارکین وطن فوری طور پر اپنے فنڈز منتقل کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں

 طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی پی ٹی آئی کی ورکر نیلی پری گرفتار

لاہور(پی پی آئی) ن لیگ کلچرونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی پی ٹی آئی کی کارکن نیلی پری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی کارکن نیلی پری کو گرفتار کرلیا، نیلی پری نے پنجاب اسمبلی کے باہرطاہرانجم پر تشدد کیا تھا اور کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے خاتون کی تلاش میں لوہاری میں گھر پرچھاپہ مارا تھا لیکن  خاتون کے گھر پر تالے لگے تھے۔

مزید پڑھیں