ہانگ کانگ: ہانگ کانگ آئندہ سال ستمبر میں ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا ۔دوہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ کا انعقاد وکٹوریہ پارک کے سر سبز مقام پر کیا جائے گا ۔میگا ایونٹ میںعالمی رینکنگ کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ،جبکہ تقریباًدولاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔ہانگ کانگ ٹینس ایسوسی ایشن کے ترجمان ٹام ریڈ کے مطابق ہانگ کانگ میں اب تک ڈبلیوٹی اے ایونٹ کا انعقا د نہیں ہوا ہے ،اور یہ ہانگ کانگ کی ٹینس تاریخ کا یادگار ایونٹ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں چین کی مناسب نمائندگی کے ساتھ ساتھ مقامی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔ہانگ کانگ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ژانگ لنگ نے میگا ایونٹ کے انعقاد پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا ان کا ایک پرانا خواب تھا جو کہ سچ ہونے جارہا ہے ۔اس سے قبل 2002میں ہانگ کانگ ایک اے ٹی پی اوپن ایونٹ کی میزبانی کرچکاہے۔ ٹینس کلاسک کے نام سے ایک نمائشی ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی ہانگ کانگ میں ایکشن دکھا چکے ہیں جن میں روجر فیڈرر اور وینس ولیمز شامل ہیں۔