متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نصف کراچی میں آج24 گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی معطل رہے گی

راچی(پی پی آئی)سوئی سدرن انتظامیہ نے  اتوارکوشہر قائد میں گیس کی بندش کا اعلان کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے باعث آدھے کراچی میں 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن پائپ لائن جوڑنے کے کام کے باعث گیس سپلائی معطل کی جائے گی،28جولائی کی صبح5بجے سے29جولائی کی صبح5بجے تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین کے لیے بھی گیس بند ہوگی، گیس سپلائی معطل ہونے سے سرجانی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز متاثر ہوں گے۔اس کے علاوہ منگھوپیر، قصبہ ٹاؤن، اورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بھی24گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ میں گیس بند رہے گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اتحاد ٹاؤن, کیماڑی, گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سپرہائی وے کے اطراف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہیگی, انہوں نے کہا کہ صارفین گیس کی عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرلیں۔