کراچی میں بغیر نمبر پلیٹ  گاڑیوں کیخلاف مہم آئندہ ماہ شروع کی جائے گی

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے منعقد ہوگا

 حکمران بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں‘ اختر جان مینگل

 اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں،روسی قونصل جنرل

 میڈیا پر پابندیاں مسائل کا حل نہیں،ایم کیو ایم رہنما

شمالی کشمیر کے لوگوں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں حق خود ارادیت کے حق میں ووٹ دیا: محبوبہ مفتی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کراچی میں بغیر نمبر پلیٹ  گاڑیوں کیخلاف مہم آئندہ ماہ شروع کی جائے گی

کراچی (پی پی آئی) کراچی میں بغیر نمبر پلیٹ  والی گاڑیوں بالخصوص چنگچی اورآٹو رکشاؤں کیخلاف مہم آئندہ ماہ شروع کی جائے گی ، پی پی آئی کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی ٹیمیں  تشکیل دی جارہی ہیں جوبغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں  چنگ چی رکشوں  اورآٹو رکشاؤں کے خلاف کریک ڈاون شروع کریں گی۔ خیال رہے کہ کراچی میں آٹو اور چنگ چی رکشاؤں کی بڑی تعداد پر نمبر پلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی صورت میں پولیس کو اور سامان بھول جانے والے مسافروں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔  

مزید پڑھیں

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے منعقد ہوگا

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 30جولائی کی شام 5بجے طلب کر لیا۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا۔ پی پی آئی کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی صورتحال کے تناظر میں اجلاس کو اہم متصور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

 حکمران بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں‘ اختر جان مینگل

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان نیشنل رٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ بلوچ خواتین عرصہ دراز سے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں اس میں کیا قباحت ہے کہ وہ احتجاج یا جلسہ کریں،انسانی حقوق کی پامالی سے مزید بحران جنم لیں گے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے حالیہ بیانات سے پہلے ہی انداز لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں۔ نام نہاد جمہوریت اور روشن خیال ترقی پسند جماعت ہونے کے دعویداروں نے پھر سے بلوچستان کو لہو لہان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

 اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں،روسی قونصل جنرل

کراچی (پی پی آئی) روسی قونصل جنرل نے حکومت کو اسٹیل مل کی بحالی میں مدد کی پیش کش کردی۔یہ بات انہوں نے کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی پاک روس تعلقات بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے کہا کہ حکومت،انتظامیہ کی سنجیدگی کی ضرورت ہے، پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا۔ روس نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیاہے۔پاکستان اسٹیل مل کا قیام دونوں ممالک کے تعاون کی مثال ہے، اسٹیل مل ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں قائم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان میں تین مختلف حکومتیں رہیں لیکن پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے سربراہوں میں متعدد شعبوں پر بات ہوئی تھی، ہمارے سربراہان پاکستان کو فوڈ سکیورٹی میں تعاون کیلئے بھی پیش پیش رہے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان حال ہی میں متعدد پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہت چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔روسی قونصل جنرل نے پیشکش کی کہ اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

 میڈیا پر پابندیاں مسائل کا حل نہیں،ایم کیو ایم رہنما

حیدرآباد (پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدرآباد میں وومن میڈیا سینٹر کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین عام شہریوں کو اظہار آزادی رائے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا نے دنیا میں انقلاب برپا کیا ہے اور عوام سچ دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔ تاہم، ڈیجیٹل آزادی پر قدغن عارضی حل فراہم نہیں کرتی۔ صابر حسین قائم خانی نے طالبات کو ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت اور اس کے پیشہ ورانہ پلیٹ فارم سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات اور اظہار کو روکا یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی انتخابی مہم سوشل میڈیا پر چلائی، جبکہ ترکی میں سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب آیا۔ انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک میں قوموں کو تربیت دی جاتی ہے، پابندیاں عائد نہیں کی جاتیں، کیونکہ پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہوتیں۔صابر حسین قائم خانی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وومن میڈیا سینٹر فوزیہ شاہین کی جانب سے ”ڈیجیٹل میڈیا فار ڈیجیٹل ڈیموکریسی” کے موضوع پر ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور طالبات پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں سچائی کو فروغ دیں اور کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

مزید پڑھیں

شمالی کشمیر کے لوگوں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں حق خود ارادیت کے حق میں ووٹ دیا: محبوبہ مفتی

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے قابض حکام کی کامیابیوں پر سوال اٹھایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو تقسیم کر دیا جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں حکام نے کیا حاصل کیا؟ لداخ اورجموں کے لوگ بھی تکلیف میں ہیں۔ جموں معیشت کا مرکز ہوا کرتا تھا لیکن آج ان کو مشکلات کا سامنا ہے، کشمیر کے لوگ گھٹن محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت کی کامیابی یہ ہے کہ شمالی کشمیر کے لوگوں نے حال ہی میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں حق خود ارادیت کے حق میں ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے حکام نے لوگوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کا استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں