لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاو?ن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
سابق کرکٹر جلال الدین کی زیر نگرانی فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ شروع
میکولم کے ون ڈے کیریئر میں 5ہزار رنز مکمل ،نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے
میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 164 رنز پر 9 کھلاڑی آوٹ
کمنٹیٹر فینی ڈی ویلیئرز کو نازیبا زبان کے استعمال پر کاروائی کا سامنا
اسٹیو ڈیوس نے بطور امپائر اپنے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری بنالی
شین واٹسن اور پیٹر سڈل نے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچریاں بنالیں
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں آپریشن، 2 ہزار کلو منشیات برآمد
قلعہ عبداللہ (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے آپریشن کرکے 2 ہزار کلو منشیات برآمدکرلی، کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا،پی پی آئی کے مطابق آپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا جبکہ 16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ، 18منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار اور 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔
برطانوی بچی سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت
جہلم (پی پی آئی) برطانوی بچی سارہ قتل کیس میں پولیس نے بچی کے دادا اور 2 چچا سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی کے دادا اور 2 چچاوں کو حراست میں لے لیا، دیگر 7 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 10 سالہ بچی سارہ کے قتل کا واقعہ گزشتہ ماہ اگست کی 10 تاریخ کو پیش آیا تھا، بچی کی موت کے بعد اس کا باپ ملک عرفان برطانیہ چھوڑ کر پاکستان آیا اور روپوش ہو گیا۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما?ں کے درمیان لفظی گولہ باری میں اضافہ
لاہور (پی پی آئی )پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے رہنماوں کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ کو لے کر لفظی گولہ باری میں اضافہ ہورہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگ کے بیشتر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی؟ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو کیا ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آگے جائیں گے؟ کس کے کہنے پر مردم شماری نوٹیفائی کی گئی؟لیگی رہنما نے کہا کہ جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہیے، جس شہر میں آپ موبائل فون لے کر نہیں گھوم سکتے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔دوسری جانب رانا ثنااللہ نے کہا کہ فروری میں عام انتخابات پر کوئی گھبراہٹ نہیں، نواز شریف الیکشن مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔لیگی رہنماؤں کے بیان پر جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کہا کہ طلال چوہدری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دیں پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کریں، الیکشن 90 دن کے اندر اندر لازمی ہیں، حلقہ بندیاں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے میں رکاوٹ نہیں، انتخابات الیکشن کمیشن کو کروانے ہیں، (ن) اور جے یو آئی نے نہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سابق کرکٹر جلال الدین کی زیر نگرانی فاسٹ بولنگ کا تربیتی کیمپ شروع
(December 27, 2013)
لاہور: وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے لیجنڈ کی تیاری کے لیے کراچی میں فاسٹ بولنگ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، نوجوانوں کو سوئنگ ، اسپیڈ اور لائن لینتھ کے گر بتائے جارہے ہیں۔ کسٹمزکرکٹ اکیڈمی کے تحت ڈیفینس میں لگائے فاسٹ بولنگ تربیتی کیمپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین اوران کے ساتھی14 بولرزکوبولنگ کے داوپیچ سیکھا رہے ہیں۔ بائیس سال اورسترہ سال کے نوجوانوں کا دوگروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جنہیں سوئنگ، اسپیڈ، لائن لینتھ کے حوالے سے بریف کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کوان کی خامیوں کوختم کرنے کے مشورے دیئے گئے۔ جلال الدین کا کہنا ہے کہ نوجوان بولرزبڑے با صلاحیت ہیں ان میں ٹیلنٹ ہے۔ انہیں بس مثبت رہنمائی کی ضرورت ہے۔ نوجوان بولرز پر امئید دکھائی دیئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تربیتی کیمپ سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔ تربیتی کیمپ کے شرکاءکوفاسٹ بولنگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اورفزیکل فٹنس کے بارے مین بھی ٹپس دیئے جا رہے ہیں۔

میکولم کے ون ڈے کیریئر میں 5ہزار رنز مکمل ،نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے
(December 27, 2013)
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم نے ون ڈے کیریئر میں 5ہزار رنز مکمل کرلیے ۔میکولم یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اسٹیفن فلیمنگ کے پاس ہے جنہوں نے 279ایک روزہ میچوں میں 8007رنز بنارکھے ہیں ۔

میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 164 رنز پر 9 کھلاڑی آوٹ
(December 27, 2013)
میلبورن: ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا کے164رنز پر9 کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔ میلبورن میں جاری میچ کے دوسرے روزانگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 226رنز6 کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تواس کی بقیہ چار وکٹیں اسکور میں صرف29رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم 255 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کیون پیٹرسن67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مچل جونسن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغازبھی اچھا نہ رہا اور36 رنز پر دو بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ وارنر نو، شین واٹسن اور مائیکل کلارک دس دس رنز ہی اسکور کر سکے۔ سٹیون اسمتھ انیس، مچل جوہنسن دو ریان ہیرس چھ رنز بنا سکے۔ جارج بیلی اور سڈل کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کرس راجرز61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک کینگروز نے نو وکٹوں پر164رنز بنائے ہیں بریڈ ہیڈن43 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے تین تین جبکہ ٹم برسنن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کمنٹیٹر فینی ڈی ویلیئرز کو نازیبا زبان کے استعمال پر کاروائی کا سامنا
(December 27, 2013)
جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر فینی ڈی ویلیئرز کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں کمنٹر ی کے دوران پرتگالی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی اسپورٹس ٹی وی کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور سابق کرکٹر کیخلاف ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے ۔

اسٹیو ڈیوس نے بطور امپائر اپنے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری بنالی
(December 27, 2013)
ڈربن: انگلش امپائر اسٹیوڈیوس ٹیسٹ میچوں میں بطور امپائر نصف سنچری بنانے والے دنیا کے 11ویں امپائر بن گئے ۔ اسٹیو ڈیوس نے یہ اعزاز ڈربن میں جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان میچ میں حاصل کیا ۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 128میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر کو حاصل ہے ۔ پاکستان کے علیم ڈار اب تک 86ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔

شین واٹسن اور پیٹر سڈل نے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچریاں بنالیں
(December 27, 2013)
میلبورن: ممتاز آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن اور فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچریاں مکمل کرلیں ۔دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں ایک ساتھ شرکت کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ۔واٹسن نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں اب تک 3198رنز بنائے اور 68وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹر سڈل نے 179وکٹیں حاصل کی ہیں۔